فرہنگِ فسانۂ آزاد - از ڈاکٹر اکبر حسین قریشی - تعارف کتاب

فرہنگِ فسانۂ آزاد - از ڈاکٹر اکبر حسین قریشی - تعارف کتاب
farhang-fasana-e-azad

فسانہ آزاد اردو ناول نگاری کے عہد اولین کا نقش ہے جسے پنڈت رتن ناتھ سرشار کشمیری نے 1878 میں لکھا تھا۔ یہ ناول اردو زبان و ادب میں کلاسیک کا درجہ رکھتا ہے۔ اس میں پوری تہذیب کی داستان اس طور پر بیان ہوئی ہے جو انتہائی دلچسپ بھی ہے اور حد درجہ سبق آموز بھی۔ اس ناول کا مشہور کردار "خوجی" اس دور کی تہذیب کا نمائندہ کردار ہے۔ اس ناول میں بہت سے الفاظ، محاورات، ضرب الامثال اور اصطلاحات ایسے استعمال ہوئے ہیں جن سے نئی نسل کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ ڈاکٹر جمیل جالبی کی ہدایت پر "فسانۂ آزاد" کی فرہنگ تیار کی ہے جو مقتدرہ قومی زبان پاکستان کے تحت 1994 میں شائع ہوئی۔
اسی مفید اور یادگار فرہنگ کا تعارف تعمیرنیوز کے ذریعے پیش خدمت ہے۔

اس کتاب/رسالہ کا تعارف، اشاعتی کوائف، فہرستِ مضامین اور دیگر معلومات علمی، ادبی اور تحقیقی استفادے کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

***
نام کتاب: فرہنگِ فسانۂ آزاد
از: ڈاکٹر اکبر حسین قریشی
تعداد صفحات: 480
سنہ اشاعت: 1994ء
ناشر: مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد
Farhang Fasana-e-Azad
Farhang Fasana-e-Azad, a dictionary, by Dr Akbar Hussain Qureshi.