پدم شری ڈاکٹر کلیم عاجز (پ: 11/اکتوبر 1924 ، م: 14/فروری 2015) - نئے لب و لہجہ کے بلند پایہ شاعر، بہترین نثرنگار اور کامیاب مدرس کے ساتھ ساتھ مذہبی داعی و مبلغ بھی تھے۔ آپ کی ایک درجن سے زائد شعری و نثری تصنیفات شائع ہو چکی ہیں۔ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں انہوں نے اردو کے مشاعروں میں شرکت کی اور اپنے کلام سے مستفیض کیا۔
1992 میں شائع ہوئی ان کی ایک مشہور خودنوشت (ابھی سن لو مجھ سے) تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
تقریباً سوا چار سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 21 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
کلیم عاجز کی تصنیفات:
- وہ جو شاعری کا سبب ہوا(پہلا مجموعہ کلام)
- جب فصل بہاراں آئی تھی(دوسرا مجموعہ کلام)
- پھر ایسانظارہ نہیں ہوگا(مجموعہ کلام)
- جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی (خود نوشت سوانح)
- ابھی سن لو مجھ سے(خود نوشت سوانح)
- کوچۂ جاناں جاناں! (نظموں اور نعتوں کا مجموعہ)
- مجلس ادب( شعری نشستوں کی ایک روداد)
- دیوانے دو(خطوط کا مجموعہ)
- میری زبان میرا قلم(مجموعہ مضامین دوجلد میں)
- دفتر گم گشتہ (پی ایچ ڈی کا مقالہ)
- یہاں سے کعبہ کعبہ سے مدینہ (سفرنامہ حج)
- ایک دیس اک بدیسی (سفرنامہ امریکہ)
کلیم عاجز اس خودنوشت کے پیش لفظ میں لکھتے ہیں:یہ کتاب کیا ہے؟
ایک پکار ہے:
پکاروں ہوں لیکن نہ باز آئے ہے
یہ دنیا کہاں ڈوبنے جائے ہے
ایک دعویٰ ہے:
اگرچہ عشق میں مرنے کا خطرہ ہی زیادہ ہے
مگر مرنے کے ڈر سے مرنے والے کم نہیں ہونگے
ایک دعوت ہے:
فکر و فن میرا دنیا کو آئینہ ہے
اپنی زلفیں اسی میں سنوارا کرے
خود نوشت کے دیباچہ میں کلیم عاجز لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ دیباچہ لکھنے بیٹھا ہوں۔۔۔ تہجد پڑھ کے دعا کے لیے ہاتھ اٹھایا تو اپنے گناہ یاد آئے تو گناہ بخشنے والے کے کرم یاد آنے لگے، مہربانیاں اور بخششیں یاد آنے لگیں تو رویا اور خوب رویا، طبيعت صاف ہوگئی۔ پھر یہ ڈبڈباہٹ آنکھوں میں کیسے آ گئی؟ یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اسٹیج کے پردے بجلی کی سرعت سے کھنچنے لگے۔ ایک کے بعد بچپن، جوانی اور آج تک کے کچھ مناظر سامنے گذرنے گی تو حیرت ہوئی کہ خیال اور یادیں بعد میں آتی ہیں، یادوں کا اثر پہلے آ جاتا ہے؟
یہ بھی پڑھیے:***
حکایاتِ غم کا شاعر: کلیم عاجز - اشرف استھانوی
ڈاکٹر کلیم احمد عاجز، عظیم آباد کی تہذیب کے آخری حدی خواں: عبدالمتین منیری بھٹکل
ڈاکٹر کلیم احمد عاجز: ایک پیکر اخلاق و وفا نہ رہا - ضیاءالحق خیرآبادی
نام کتاب: ابھی سن لو مجھ سے
خود نوشت از: کلیم عاجز
تعداد صفحات: 428
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 21 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Abhi Sunlo Mujh Se_Kalim Aajiz.pdf
Abhi Sunlo Mujh Se. Autobiography by Kalim Aajiz, pdf download.
جزاک اللّٰہ
جواب دیںحذف کریںجہاں خوشبو ہی خوشبو تھی' گر میسر ہوتی تو بڑا احسان تھا
کتاب تو موجود ہے۔ مجلد ہے۔ اس لئے پی ڈی ایف بنانا ذرا مشکل ہے۔
حذف کریںمیری زبان میراقلم
جواب دیںحذف کریںپی دی ایف میں درکار ہے
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںکلیم عاجز شخصیت و شاعری پی ڈی ایف میں مطلوب ہے
جواب دیںحذف کریںکلیم عاجزی شخصیت و شاعری پی ڈی ایف میں مطلوب ہے
جواب دیںحذف کریں