دیارِ حرم میں - سفرنامہ حج از علقمہ شبلی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-08-15

دیارِ حرم میں - سفرنامہ حج از علقمہ شبلی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

dayar-e-haram-mein-alqama-shibli

علقمہ شبلی (اصل نام: ابو علقمہ محمد شبلی نعمانی، پیدائش: 11/نومبر/1928 ، پٹنہ) ، کولکاتا کے کہنہ مشق معروف شاعر رہے ہیں۔ بروز منگل 13/اگست/2019 کی سہ پہر رحلت کر گئے۔ انہوں نے غزل، نظم اور رباعی جیسی اصناف میں طبع آزمائی کی ونیز ادبِ اطفال کے تحت لکھی گئی نظموں کے کئی مجموعے شائع کیے۔ انہیں 1997 میں حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی تھی اور دوست و اقارب کے اصرار پر حج کا سفرنامہ تحریر کیا جو روزنامہ "آزاد ہند" (کولکاتا) میں قسطوار شائع ہوا اور بعد ازاں کتابی شکل میں بھی منطرعام پر وارد ہوا۔
تعمیرنیوز کی جانب سے بطور خراج عقیدت ان کا یہ سفرنامۂ حج "دیارِ حرم میں" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
(نوٹ: اس سفرنامہ کو بطور ای-بک انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لیے صاحبِ کتاب کے فرزند ڈاکٹر عاصم شاہنواز شبلی کی اجازت کے لیے ادارۂ تعمیرنیوز دلی شکرگزار ہے)۔

کتاب "دیارِ حرم میں" کے خالق علقمہ شبلی اس سفرنامہ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔
کتاب "دیارِ حرم میں" کے خالق علقمہ شبلی اس سفرنامہ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ۔۔۔
مجھے 1417ھ/1997ء میں حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی اور تاجدارِ مدینہ شہنشاہ کون و مکان محبوبِ خدا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے گنبدِ خضرا کے دیدار سے آنکھوں کو روشن کرنے کا موقع ملا۔ حج سے فارغ ہو کر جب دیارِ حرم سے واپس آیا تو متعدد دوستوں اور عزیزوں نے حج کی روداد لکھنے پر راغب کرنا چاہا لیکن اس خیال سے جرات نہیں ہوئی کہ یہ پاکیزہ موضوع جس طہارت و شیفتگی، سوز و گداز اور دین و مذہب سے واقفیت و رغبت کا متقاضی ہے، ان سے میں محروم ہوں اور یہ سوچ کر بھی لکھنے پر طبیعت مائل نہیں ہوئی کہ اس میں نمود و نمائش کا ایک پہلو بھی تھا اس لیے میں ٹالتا رہا۔
رمضان شریف سے پہلے ایک دن میرے ایک کرم فرما تشریف لائے اور اپنے حج میں جانے کے ارادے کا اظہار کیا۔ میں نے اس نیک ارادے پر انہیں مبارکباد دی اور حج کے سلسلے میں اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔ ان کا اصرار ہوا کہ اگر میں ان تاثرات و حالات کو تفصیل سے قلم بند کر دوں تو حج میں جانے والوں کے لیے مفید معلومات فراہم ہو جائیں گی اور دلوں میں حج کے لیے جذبۂ شوق بھی پیدا ہوگا۔
میں نے جب اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تو میرے ایک عزیز جو گفتگو میں شریک تھے، کہنے لگے کہ ان پر قابو پانے کا واحد ذریعہ یہی ہے کہ آپ اخلاص کے ساتھ اپنا سفرنامۂ حج لکھنا شروع کر دیں ، اس سے بہتوں کا بھلا ہوگا اور آپ بھی دعاؤں خیر کے مستحق ہوں گے۔
اب کوئی راہ فرار نہیں تھی۔ رمضان شریف آتے ہی میں نے حج کے حالات لکھنا شروع کر دیا۔ روزنامہ "آزاد ہند" کلکتہ کے مدیر محترم جناب احمد سعید ملیح آبادی نے اسے اپنے اخبار میں قسط وار شائع کرنے کی پیش کش کی اور نیوز ایڈیٹر جناب منیر نیازی پابندی سے قسطیں لکھنے کے لیے جھنجھوڑ کر جگاتے رہے۔
ارادہ تھا کہ سرسری طور پر دو چار قسطیں لکھ کر ختم کر دوں گا تاکہ لوگ اکتاہٹ محسوس نہ کریں لیکن جب روداد شائع ہونے لگی تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ لوگ اسے دلچسپی سے پڑھ رہے ہیں اور نہ صرف اسے جاری رکھنے بلکہ کتابی صورت میں شائع کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
قدردانوں کی ہمت افزائیوں سے میرا حوصلہ بڑھا اور میں لکھتا چلا گیا۔ سولہ قسطوں میں یہ سفرنامہ ختم ہوا۔ پھر بھی لوگوں کی تشنگی باقی رہی۔ یہ محض رب کعبہ کا فضل و احسان ہے کہ اس نے میری تحریر کو تاثر بخشا اور لوگوں کے دلوں کو اس کی طرف پھیر دیا۔ اب اسی روداد کو ترمیم و اضافہ کے ساتھ کتابی صورت میں پیش کرنے کی جرات کر رہا ہوں۔
اس سلسلے میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ یہ ایک کم علم اور بےبضاعت زائر کا سفرنامۂ حج ہے۔ اس میں دینی مسائل سے بحث نہیں کی گئی ہے۔ میں اس کا اہل بھی نہیں۔ کہیں کہیں اشارات ضرور ہیں۔ تفصیلی بحث کے لیے مسائل حج کی کتابوں اور رسالوں کا مطالعہ مفید ہوگا۔

***
نام کتاب: دیارِ حرم میں
مصنف : علقمہ شبلی
تعداد صفحات: 145
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Dayar-e-Haram mein_Hajj-safarnama.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1اعتذار7
2پھول کھلنے لگے11
3جدہ ہوائی اڈہ23
4مکہ معظمہ27
5مدینہ منورہ37
6پھر مکہ معظمہ58
7آغاز حج70
7.1منی کو روانگی70
7.2منی71
7.3ورود منی72
7.4ایام حج73
7.5منی میں پہلی صبح74
7.6حادثۂ منی75
7.7قیام گاہ پر77
7.8ہندوستانی سفارت خانہ78
7.9شب گزاری78
7.1عرفات79
7.11وقوف عرفات80
7.12عرفات میں کھانا82
7.13مزدلفہ کو روانگی82
7.14وقوفِ مزدلفہ84
7.15مزدلفہ سے روانگی85
7.16پھر منی میں86
7.17رمی جمرِ عقبہ88
7.18طوافِ زیارت89
7.19منی کو واپسی90
8منی سے واپسی93
9مکہ سے واپسی107
10عرضِ تمنا (منظومات)113

Dayar-e-Haram mein, a travelogue of Hajj. By: Alqama Shibli, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں