ریاست تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ نصاب میں نمایاں تبدیلیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-06-24

ریاست تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ نصاب میں نمایاں تبدیلیاں

tsbie-inter-curriculum
ریاست تلنگانہ میں تعلیمی سال 2019-20 سے انٹرمیڈیٹ میں داخلہ پانے والے طلبا کو پانچ نظرثانی شدہ مضامین جیسے معاشیات، اکاؤنٹنسی، تاریخ، کامرس اور سیوکس میں ای-بزنس سے لے کر ریاست اور مرکز کے مابین مالیاتی تعلقات تک کا درس حاصل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن [TSBIE] کی جانب سے ہر پانچ برس میں ایک بار سال اول اور سال دوم کے نصاب میں تبدیلی کی جاتی ہے۔ چانکہ آخری مرتبہ نظرثانی 2014-15 میں کی گئی تھی اس لیے ٹی۔ایس۔بی۔آئی۔ای نے اس بار سال 2019-20 کے لیے زبان دوم اور ماحولیاتی مطالعہ کے علاوہ پانچ اہم مضامین کے درسی کتب میں تبدیلی کی ہے۔ TSBIE کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ :
"ہم نے نصاب میں تقریباً 30 فیصد تک تبدیلی کی ہے جو صنعتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کی مناسبت سے انتہائی موزوں ہیں۔ ہم نے معاشیات اور تجارت میں کئی نئے نظریات کو شامل کیا ہے اور ہر درسی کتب کے اواخر میں طلباء کی چند مطالعاتی سرگرمیوں میں تبدیلی کی ہے۔ مثال کے طور پر مضمون معاشیات میں کئی نظریات کو سہل بنایا گیا ہے۔"
معاشیات کی مضمون واری ماہرین کمیٹی کے رکن سید کریم اللہ کا کہنا ہے کہ :
"پہلے ایسا ہوتا تھا کہ مختلف ماہرین معاشیات کے کئی نقاط نظر شامل ہوتے تھے جس سے طلباء الجھن کا شکار ہو جاتے تھے۔ تاہم نظر ثانی شدہ مواد میں ہم
نے نقطہ نظر کے بجائے نظریات کے پہلو پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ نظر ثانی شدہ نصاب میں طلباء کو تجزیہ کے لیے بنیادی statistical tools کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی جائے گی۔
اکاؤنٹینسی ٹکسٹ بک کے مطابق TSBIE نے اکاؤنٹینسی کی درسی کتب میں پانچ یونٹس کو شامل کیا ہے جس میں موزوں اور سہل illustrations کے ذریعہ اکاؤنٹینسی کے عمل کا احاطہ کیا جائے گا اور اس کی وضاحت کی جائے گی۔ ہر باب کے اختتام پر ایک انوکھی خصوصیت کے طور پر طلباء کے لیے مشق کی گنجائش رکھی گئی ہے جو طلباء کو حقیقی کاروباری ماحول کا تجربہ فراہم کرے گی۔"

سابق میں بورڈ نے کئی ایک نئی تبدیلیاں کی ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کئی نئے پہلو دوباره پیش کیے گئے ہیں۔ اندوس ویلی، ویدک سیولایزیشن، چھٹی صدی میں سماجی/ مذہبی تحریکات، راجپوتانہ دور، جنوبی ہند کی سلطنتیں، دہلی سلطنت، مغلیہ سلطنت اور مرہٹھا حکومت کا احاطہ کیا جائے گا۔
کامرس میں طلباء کے لیے مائکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزس، ملٹی نیشنل کمپنیاں، تجارت کے بدلتے ادوار جیسے e-business ، اس کے حدود، مواقع اور چیلنجس وغیرہ کو متعارف کیا گیا ہے۔ اگرچیکہ سیوکس کے نصاب کو ماہرین کی کمیٹی کی جانب سے قطعیت دے دی گئی ہے لیکن تلگو اکیڈمی کی جانب سے اس کی طباعت انجام دینا باقی ہے، جو کہ TSBIE کے نصاب کتاب تیار کرنے والی ایک نوڈل ایجنسی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سال 20-2019 کے لیے زائد از 2 لاکھ درسی کتب طبع کیے جائیں گے۔ TSBIE کی جانب سے دوسرے درجہ کی زبانوں جیسے اردو، سنسکرت، ہندی اور عربی میں بھی چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تعلیم پر مبنی نصاب کا بھی، جو کہ سال اول میں کامیابی کے لیے لازمی مضمون ہے، اردوزبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

TS Inter board revises syllabi of core subjects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں