http://www.urdunews.com
واضح رہے کہ 8 مئی 1994 سے جاری ہونے والا یہ اردو روزنامہ ہندوستان و پاکستان کے باہر شائع ہونے والا ایک بڑا اخبار تھا۔ خلیجی ممالک میں اردو والوں کے اس ہردلعزیز اخبار کے اچانک بند ہو جانے سے بےشمار اردو داں قارئین رنج و غم کا شکار ہوئے۔
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی قارئین کے مطابق ابتدا میں اردونیوز کے ادارتی عملے میں پاکستانی صحافیوں کی اکثریت تھی چونکہ اخبار کے خریدار بھی بیشتر پاکستانی قارئین تھے لہذا خبروں اور مضامین میں انہی کے نقطہ نظر کی اشاعت کا غلبہ رہا۔ بعد ازاں ادارتی عملے میں دو تین ہندوستانی صحافی شامل کیے جانے پر ہر روز ایک صفحہ بطور خاص ہندوستانی خبروں کے لیے مختص کیا جانے لگا اور اس میں بھی ایک خبر لازمی طور حیدرآباد سے متعلق ہوتی تھی۔
علاوہ ازیں ہر جمعہ دو صفحات کا علیحدہ مذہبی سپلیمنٹ بعنوان "روشنی"، پیر کا ایک صفحہ ادبی موضوع پر اور جمعہ ہی کے دو صفحات سوسائٹی و کلچر پر مختص ہوتے تھے۔ جمعہ کے روشنی سپلیمنٹ میں علمی و تاریخی موضوعات پر نہایت نفیس اور تحقیقی مباحث و مقالے شامل ہوتے رہے۔ پاکستان کے ایک سفارتکار جاوید اقبال کا کالم بہت مشہور تھا اور ذوق و شوق سے پڑھا جاتا تھا۔ سعودی عرب میں مقیم خانہ دار خواتین اور ان کے شریک حیات کا انٹرویو کا سلسلہ بھی کافی مقبول رہا جو جمعہ کو شائع ہوتا تھا۔
ممبئی کے ممتاز صحافی مجاہد سید صاحب، سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی ادیب و شعرا و قلمکار کی تخلیقات پر تبصرہ تجزیہ و تعارف کے ساتھ ساتھ ادبی تقریبات کی رپورٹنگ و رپورتاژ بھی پیش کرتے تھے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اخبار کی قیمت آغاز پر 2 ریال تھی اور ڈھائی عشرے بعد جب بند ہوا تب بھی دو ریال رہی۔
Urdu Newspaper from jeddah Saudi Arabia, "UrduNews" closes down its print edition.
بچوں کے صفحات میں شمولیت کے لیے ای میل ارسال کریں۔
جواب دیںحذف کریںشکریہ
انصار احمد معروفی