جریدہ نقوش ادبی معرکے نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-03-02

جریدہ نقوش ادبی معرکے نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

nuqoosh-adabi-maerke-no
نقوش لاہور، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک ادبی جریدہ ہے جس کا اجرا محمد طفیل نے مارچ 1948ء میں کیا۔ محمد طفیل مرحوم نے یوں تو نقوش کے متعدد شاہکار نمبر نکالے مگر ان کا سب سے بڑا اور آخری کارنامہ تیرہ جلدوں پر مبنی "رسول نمبر" ہے جو پوری دنیا میں کسی بھی زبان میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھے گئے رسالوں سے کہیں زیادہ مستند ہے۔
نقوش کے اولین مدیر اردو کے نامور شاعر، نقاد اور صحافی احمد ندیم قاسمی اور معروف افسانہ نگار ہاجرہ مسرور تھے۔ نقوش کے پہلے شمارے کی لوح پر تحریر تھا "زندگی آمیز اور زندگی آموز ادب کا نمائندہ"۔

محمد طفیل کو بابائے اردو مولوی عبدالحق نے محمد نقوش کا خطاب دیا تھا جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں ستارۂ امتیاز عطا کیا تھا۔
​معروف ڈرامہ نگار انتظار حسین کہتے ہیں:
"مدیر کی حثییت سے طفیل مرحوم کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے ایک ادبی رسالہ کو ادبی قارئین کے دائرے سے نکال کر ہر خاص و عام کی پسند کی چیز بنا دیا اور یہ یقیناً ادب کی بہت بڑی خدمت ہے"۔
اور پروفیسر مرزا محمد منور لکھتے ہیں:
"محمد طفیل صاحب نے تن تنہا جتنی اردو کی خدمت کی ہے شاید ہی کسی فرد واحد کے زیر انتظام کسی ادارے نے کی ہو"۔

یوں تو "نقوش" کے بےشمار خاص نمبر شائع ہوئے، جن کی تفصیل اس ویکیپیڈیا صفحہ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
نقوش کے "ادبی معرکے" نمبر کا حصہ اول ستمبر 1981 میں شائع ہوا تھا جو کہ 'نقوش' کا 127 واں شمارہ تھا۔
اس خصوصی نمبر کا اولین باب بعنوان "زبان کے نام پر معرکے" اپنے اندر اردو زبان کی ایک وسیع و عظیم تاریخ رکھتا ہے اور آج بھی قابل مطالعہ ہے۔ لسانیات کے محققین آج بھی اس باب میں شامل مضامین سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
ان مضامین کے لکھنے والوں میں مہاتما گاندھی، جواپر لال نہرو، ابوالکلام آزاد، ڈاکٹر راجندر پرشاد سے لے کر مولوی عبدالحق، محمد حسین آزاد، سرسید، پریم چند، ڈاکٹر ذاکر حسین، پنڈت مدن موہن مالویہ، ڈاکٹر محی الدین قادری زور جیسے مشاہیر شامل ہیں۔

نقوش کا یہ باب ، ایک علیحدہ پی۔ڈی۔ایف فائل (121 صفحات) کی شکل میں دلچسپی رکھنے والے باذوق قارئین اور سنجیدہ محققین کے لیے پیش خدمت ہے۔

***
نام رسالہ: نقوش (ادبی معرکے نمبر، حصہ اول)
بابِ اول: زبان کے نام پر معرکے
مدیر: محمد طفیل
تعداد صفحات: 121
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
NuqooshAdabiMaerkeChap01.pdf

Direct Download link:

نقوش (ادبی معرکے نمبر، حصہ اول - باب اول) :: فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانقلمکارصفحہ نمبر
1اردو کیوں اور کہاں پیدا ہوئیمحمد حسین آزاد، حافظ محمود شیروانی، نصیرالدین ہاشمی، ڈاکٹر محی الدین زور، حکیم شمس اللہ قادری، عبدالقادر سروری9
2مسئلہ زبانپنڈت دتاتریہ کیفی، ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈاکٹر تاراچند، ڈاکٹر راجندر پرشاد، مولوی عبدالحق، بیرسٹر آصف علی29
3اردو ، ہندی، ہندستانی اور مسٹر گاندھیڈاکٹر عبدالحق، سرسید احمد خاں، مہاتما گاندھی، ابوالکلام آزاد، پنڈت مدن موہن مالوی، سری نواس شاستری48
4اردو، ہندی اور ہندستانیڈاکٹر عبدالحق، مہاتما گاندھی، اختر حسین رائے پوری، پریم چند، ڈاکٹر راجندر پرشاد، پروفیسر محمد مجیب62
5اردو اور ناگری رسمِ خطڈاکٹر عبدالحق، مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو، راج گوپال اچاریہ، محمد الیاس برنی، مسعود حسن رضوی70
6اردو اور اہلِ زبانابوالکلام آزاد، سید احمد دہلوی، اساتذۂ پنجاب اور اساتذۂ لکھنؤ92
7اردو - دیسی زبانبرج موہن دتاتریہ کیفی109
8نئی قومی زبانسید ہاشمی فریدآبادی114

Nuqoosh, Adabi Ma'erke Number, part-I, Chapter:01, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں