انتخاب نہیں لڑوں گی پارٹی کو مضبوط بنانے کام کروں گی - پرینکا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-02-15

انتخاب نہیں لڑوں گی پارٹی کو مضبوط بنانے کام کروں گی - پرینکا گاندھی

Priyanka-wont-contest-poll
اتر پردیش کانگریس میں نئی جان پھونکنے کے لئے دن رات ایک کر رہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ وہ انتخاب لڑنے کے بجائے تنظیم کی مضبوطی کے لئے دی گئی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی ادائیگی کو ترجیح دیں گی۔
کانگریس کی زمینی حقیقت کو پرکھنے، عوام کی نبض ٹٹولنے اور کانگریس کی مضبوطی کے تدابیر کے لئے گذشتہ تین دونوں سے میٹنگ کر رہیں پرینکا نے لیڈروں اور کارکنوں سے صاف طور پر کہا کہ وہ انہیں کسی سیٹ سے انتخاب لڑنے کے لئے نہ کہیں کیونکہ اگر وہ انتخاب لڑیں گی تو باقی سیٹوں پر دھیان نہیں دے پائیں گی۔ اتر پردیش کانگریس میں نئی جان پھونکنے کے لئے دن رات ایک کر رہیں پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ پارٹی کو ریاست میں اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونا چاہیے۔

گورکھپور سے آئے کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے پرینکا سے ملاقات کرنے کے بعد جمعرات کو یو این آئی کو بتایا کہ انہوں نے محترمہ مایاوتی کو لکھنؤ لوک سبھا سیٹ سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے مقابل انتخاب لڑنے کی تجویز دی تا کہ اس سے رائے دہندگان میں ایک کا پیغام جائے اور جس کا اثر وارانسی اور گورکھپور جیسی وی وی آئی پی سیٹوں پربھی پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تجویز پر پرینکا نے کہا:
"سبھی لیڈر مجھے اپنے علاقے سے انتخاب لڑنے کے لئے بلا رہے ہیں لیکن میرے سامنے ایک بڑا کام ہے اور مجھے اسے پورا کرنا ہے"۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پرینکا کو کانگریس کے لیڈروں نے لکھنؤ کے علاوہ فتح پور، گورکھپور اور وارانسی سے لوک سبھا انتخاب لڑنے کا مشورہ دیا لیکن محترمہ پرینکا نے ان تجاویز کو یہ کہتے ہوئے نامنظور کر دیا کہ اگر وہ انتخاب لڑیں گی تو دیگر سیٹوں پر دھیان نہیں دے سکیں گی۔

Won't contest Lok Sabha poll: Priyanka Gandhi tells partymen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں