سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-12-25

سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری

Atal-Bihari-Vajpayee-Rs-100-coin
وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی یاد میں 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا۔
پارلیمنٹ کی انیکسی میں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر ثقافت مہیش شرما کی موجودگی میں وزیراعظم مودی نے یہ سکہ جاری کیا۔ اس موقع پر واجپائی کے ساتھ کافی طویل عرصہ تک اپنی رفاقت اور سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی، اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، پارٹی صدر امیت شاہ اور واجپائی کے لواحقین بھی موجودتھے۔ واضح رہے کہ آنجہانی واجپائی کا 94 واں یوم پیدائش امسال 25/دسمبر یعنی منگل کو "گڈ گورننس دن" کے طور پر منایا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے گزشتہ سال سو (100) روپے کے نئے سکے کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس سکے کا وزن 35 گرام اور نصف قطر 2.2 سینٹی میٹر ہے۔ یہ 50 فیصد چاندی، 40 فیصد تانبہ، پانچ فیصد نکل [nickel] اور پانچ فیصد جست [zinc] کا بنا ہوگا۔
اس سکے کے سامنے والے حصے میں اشوک ستون ہوگا جس کے نیچے 'ستیہ میو جیتے' لکھا ہوگا۔ اندرون دائرہ بائیں طرف 'بھارت' اور داہنی طرف انگریزی میں 'انڈیا' لکھا ہوگا۔ اشوک ستون کے نیچے روپے کا علامتی نشان اور انگریزی اعداد میں '100' لکھا ہوگا۔ سکے کے پشت پر واجپائی کی تصویر ہوگی۔ اوپر کے حلقہ میں دائیں طرف انگریزی میں اور بائیں طرف دیوناگری میں 'اٹل بہاری واجپائی' لکھا ہوگا۔ حلقہ کے نچلے حصہ میں انگریزی میں 1924 اور 2018 لکھا ہوگا۔
واضح رہے کہ واجپائی کی پیدائش 25/دسمبر 1924کو ہوئی تھی۔

Rs 100 coin released in Vajpayee’s memory
The new Rs 100 coin has a portrait of Atal Bihari Vajpayee along with his birth and death years inscribed on it

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں