یہ ہے بمبئی میری جان - فلم سی آئی ڈی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-09-30

یہ ہے بمبئی میری جان - فلم سی آئی ڈی

yeh-hai-bombay-meri-jaan-film-CID
نغمہ : یہ ہے بمبئی میری جان
فلم : سی آئی ڈی (1956)
نغمہ نگار : مجروح سلطان پوری
گلوکار : محمد رفیع، گیتا دت
اداکار : دیوآنند ، شکیلہ ، وحیدہ رحمان
موسیقار : او۔ پی۔ نیر
یوٹیوب : Yeh Hai Bombay Meri Jaan - Johnny Walker, CID Song

اے دل ہے مشکل جینا یہاں
ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے
یہ ہے بمبئی میری جان
اے دل ہے مشکل ۔۔۔

کہیں بلڈنگ، کہیں ٹرینیں، کہیں موٹر، کہیں مِل
ملتا ہے یہاں سب کچھ، اک ملتا نہیں دل
انساں کا نہیں کوئی نام و نشاں
ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے
یہ ہے بمبئی میری جان
اے دل ہے مشکل ۔۔۔

کہیں ستہ، کہیں پتہ، کہیں چوری کہیں ریس
کہیں ڈاکہ، کہیں فاقہ، کہیں ٹھوکر کہیں ٹھیس
بیکاروں کے ہیں کئی کام یہاں
ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے
یہ ہے بمبئی میری جان
اے دل ہے مشکل ۔۔۔

بےگھر کو آوارہ یہاں کہتے ہنس ہنس
خود کاٹیں گلے سب کے کہے اس کو بزنس
اک چیز کے ہیں کئی نام یہاں
ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے
یہ ہے بمبئی میری جان
اے دل ہے مشکل ۔۔۔

برا دنیا وہ ہے کہتا ایسا بھولا تو نہ بن
جو ہے کرتا وہ ہے بھرتا ، ہے یہاں کا یہ چلن
تدبیر نہیں چلنے کی یہاں
یہ ہے بمبئی، یہ ہے بمبئی، یہ ہے بمبئی میری جان
اے دل ہے مشکل جینا یہاں
سنو مسٹر، سنو بندھو ، یہ ہے بمبئی میری جان
اے دل ہے مشکل جینا یہاں
ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے، یہ ہے بمبئی میری جان

Yeh Hai Bombay Meri Jaan - film: C.I.D. (1956)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں