معروف طنز و مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی انتقال کر گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-06-21

معروف طنز و مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی انتقال کر گئے

mushtaq-ahmed-yousufi
اردو کے نامور مزاح نگار ادیب مشتاق احمد یوسفی 20/جون 2018 کو کراچی (پاکستان) میں بعمر 97 سال انتقال کر گئے۔
مشتاق احمد یوسفی کی پیدائش 4 ستمبر، 1921ء ریاست ٹونک، راجھستان (ہندوستان) میں ہوئی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم راجپوتانہ، ایم-اے (فلسفہ) آگرہ یونیورسٹی، ایل ایل بی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (AMU) سے حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد آپ 1956 میں کراچی منتقل ہوئے۔ 1950 میں مسلم کمرشل بینک میں تعینات ہوئے اور ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدے تک پہنچے۔ 1965 میں الائیڈ بینک بطور مینیجنگ ڈائریکٹر جوائن کیا۔ 1974 میں یونائیٹڈ بینک کے صدر بنے۔ 1977 میں پاکستان بینکنگ کونسل کے چیئرمین بنے۔
مشتاق احمد یوسفی کی پانچ کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔
1- چراغ تلے (1961ء)
2- خاکم بدہن (1969ء)
3- زرگزشت (1976ء)
4- آبِ گم (1990ء)
5- شامِ شعرِ یاراں (2014ء)
مشتاق احمد یوسفی کا انداز بیاں نہایت شگفتہ اور منفرد تھا، مزاح نگاری کے ساتھ نثرنگاری میں بھی ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔ ان کی تمام کتب کو بین الاقوامی شہرت ملی اور آپ کی زندگی میں ہی آپ کو اردو مزاح نگاری کا لیجنڈ تسلیم کیا جاتا رہا۔ آپ کی ادبی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 1999ء میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے تمغوں سے آپ کو نوازا۔


Renowned Satirist Author Mushtaq Ahmed Yousufi passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں