ادب اطفال کے تحت
معروف و مقبول ادیب سراج انور (مرحوم) کے تحریر کردہ 4 ناول ہیں:
- خوفناک جزیرہ (سن اشاعت: 1969 ، صفحات:248)
- کالی دنیا (سن اشاعت: 1972 ، صفحات:448)
- نیلی دنیا (سن اشاعت: نامعلوم ، صفحات:404)
- دوڑتا جنگل (سن اشاعت: 1986 ، صفحات:648)
یہ چاروں ناول 1960 سے 1986 کے دوران معروف ہندوستانی اشاعتی ادارہ "شمع بک ڈپو" کے مقبول عام بچوں کے رسالے "کھلونا" میں قسط وار شائع ہوئے اور بعد ازاں کتابی شکل میں منظر عام پر وارد ہوئے تھے۔
بقول مصنف (سراج انور) کے، یہ ناول ایک دلیر اور مہم جو نوجوان فیروز کے خوفناک، بھیانک اور مہماتی سفرناموں کے سلسلے کی داستانیں تھیں۔
اور اس میں شک نہیں کہ اپنے دور میں ان ناولوں نے بچوں، نوعمروں اور نوجوانوں کی ذہنی اور مطالعاتی تربیت کا فریضہ نبھایا۔
آج نہ شمع بک ڈپو حیات ہے اور نہ مصنف۔
بات کاپی رائٹ کی نہیں، بلکہ یہ ہے کہ یہ ناول بھی اپنے عہد کے ادب کی ایک تاریخ ہیں۔ اور نئی نسل کے اردو داں قارئین کی تعلیم و تربیت کی نیت کے ساتھ احقر نے اپنے نیوز پورٹل "تعمیرنیوز" پر یہ ناول یونیکوڈ ٹکسٹ شکل میں فراہم کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کتاب کے اشاعتی حقوق مصنف اور ناشر کے حق میں جوں کے توں محفوظ ہیں۔
سب سے پہلے ناول "خوفناک جزیرہ" کی تقریباً ایک چوتھائی کمپوزنگ مکمل ہو چکی ہے۔ چونکہ پروف ریڈنگ خود کرنا ہے ۔۔۔
ہمارے ہاں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ۔۔۔ لوگ باگ باتیں بڑی بڑی اور دعویٰ بلند بانگ کرتے ہیں اردو کی خدمت کے۔۔ مگر جب کسی نہ کسی حوالے سے کچھ تعاون مانگنے جائیں تو انہی عظیم شخصیات کے ردعمل سے بڑی مایوسی ہوتی ہے۔
مگر خیر ۔۔۔ کام تو کسی نہ کسی کو کرنا ہوتا ہے ۔۔۔ سو ہم ہی آگے بڑھتے ہیں۔
جیسے جیسے چند صفحات کی پروف ریڈنگ مکمل ہوگی، ویسے ویسے قسط وار شکل میں ناول پیش کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ 50 قسطوں یعنی ایک سال کے دوران یہ ناول مکمل یونیکوڈ تحریر میں آ جائے گا۔ ان شاءاللہ
ایک ایسے نوجوان کے سمندری سفر کی
حیرت انگیز داستان،
جس نے قدم قدم پر ہزاروں مصیبتیں جھیلیں۔
طوفانوں سے لڑا، خطروں کا مقابلہ کیا
اور نہایت عجیب و غریب
واقعات سے گزرنے کے بعد وہ
ایک معمولی ملازم سے بڑھ کر
بہت بڑا آدمی
بن گیا !!
فیروز کے خوفناک، بھیانک اور مہماتی
سفرناموں کے سلسلے کی
پہلی طویل داستان۔
Novel "Khofnak Jazirah" by: Siraj Anwar - episode:0
السلام و علیکم ۔۔۔۔ سراج انور مرحوم کے یہ سارےناول پاکستان میں ماہنامہ بچوں کے باغ میں شائع ہوئے تھے میں نے بچپن میں کچھ قسطیں پڑھیں تھیں پھر نیٹ کے زمانے میں پہلے تین ناول مکمل مل گئے لیکن چوتھا ناول دوڑتا جنگل جو آخری چیخ کے نام سے بچوں کے باغ میں پبلش ہوتا تھا وہ آج تک نہیں ملا۔۔۔۔ پلیز اسے جلد پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کریں اور مجھے ضرور مطلع کریں ۔ ۔ ۔ شکریہ اسراراحمدادراک ۔۔ راولپنڈی پاکستان
جواب دیںحذف کریںیاد آوری کا بہت شکریہ جناب اسراراحمدادراک۔
حذف کریںدوڑتا جنگل بھی ہمارے پاس محفوظ ہے اور نمبر آنے پر اسے یہیں "تعمیرنیوز" پر قسط وار شائع کیا جائے گا۔ انشاءاللہ۔