عوامی شعبہ کے غیر کارکرد اثاثہ جات میں 5.05 کروڑ کا اضافہ
مودی حکومت کے 42 ماہ میں "سب سے بڑا اسکام" - کانگریس
نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج الزام لگایا ہے کہ عوامی شعبہ کے بینکوں کے غیر کارکرد اثاثہ جات میں این ڈی اے حکومت کے42ماہ میں5.05لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آیا وہ کسی آدھار ایجنسی کے تحت اس معاملہ کی تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہیں؟ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی(انچارج گجرات) اشوک گہلوٹ نے اور کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج رندیپ سرجے والا نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے ساڑھے تین سال میں مذکور بینکوں کے غیر کارکرد اثاثۃ جات میں اضافہ سب سے بڑا اسکام ہے ۔ وزیر اعظم نے کل کہا تھا کہ غیر کارکرد اثاثۃ جات( این پی اے) خود ایک سب سے بڑا اسکام ہے ۔ کانگریسی رہنماؤں نے کہا کہ اس لئے مودی جوابد یں کہ ایسا بڑا اسکام ان کی آنکھوں کے سامنے کیوں ہورہا ہے ۔ سرجے والا نے پوچھا کیا وزیر اعظم یہ بتلائیں گے کہ عوامی شعبہ کی بینکوں اور کمر شیل بینکوں کے غیر کار کرد اثاثہ جات میں اس قدر اضافہ کیسے ہوا ۔ مودی کی حکومت بر سر اقتدار آنے کے بعد سے یہ اضافہ ہوا ہے ۔ کیا مودی اپنے دور حکومت میں مذکور ہ بینکوں کے غیر کار کرد اثاثۃ جات میں اضافہ کی آزادنہ تحقیقات ، کسی آزاد ایجنسی سے کرائیں گے؟ سرجے والا نے وزیر اعظم کو چیلنج کیا کہ مجھے جواب دیں کہ گزشتہ42ماہ کے دوران ان کے تحت غیر کار کرد اثاثہ جات میں اضافہ کیوں ہوا اور وہ لوگ کیوں بھا گئے جنہوں نے بینکوں سے عوامی رقم لے لی ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم کو یہ بھی بتلانا چاہئے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران عمداً قرض ادا نہ کرنے والوں کے قرضہ جات ، مودی حکومت نے کیوں معاف کئے۔ یہ قرضہ جات 1,88,287کروڑ روپے کے ہیں۔ انہوں نے اعدا د و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ2014-15میں حکومت نے49018کروڑ روپے کے قرضہ جات معاف کئے تھے ۔2015-16میں 57586کروڑ روپے کے قرضہ جات معاف کئے گئے اور2016-17میں81683کروڑ روپئے کے قرضہ جات معاف کئے گئے ۔ یہ جملہ قرضہ جات جو معاف کئے گئے1,88,287کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ ریزروبینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے سرجے والا نے کہا کہ2013-14میں عوامی شعبہ کے بینکوں کے غیر کارکرد اثاثہ جات 2,27,264کرو ڑ روپے کے تھے لیکن گزشتہ24اکتوبر کو جاری کردہ ریزروبینک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں ماہ جون میں7,33,137کروڑ روپے تک کا اضافہ ہوا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت کے42ہینوں میں یہ اضافہ5,05,873کروڑ روپے رہا۔ کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ2013-14میں شیڈول کمر شیل بینکوں کے غیر کار کرد مجموعی اثاثۃ جات 2,63,372کروڑ روپے تھے اور ریٹنگ ایجنسی کیر(Care) کے بموجب ان غیر کار کرد اثاثہ جات میں8,29,338کروڑروپے تک کا اضافہ ہوا ۔ اس طرح مودی حکومت کے42ماہ میں یہ اضافہ5,65,966کروڑ روپے ہوا۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں