تعارف - رسالہ گونج نظام آباد - افسانہ نمبر - اگست 2002 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-12-27

تعارف - رسالہ گونج نظام آباد - افسانہ نمبر - اگست 2002

Goonj-afsana-number-august-2002

رسالہ "گونج" (نظام آباد ، تلنگانہ)۔ رجسٹرڈ نمبر : R.N21161/73
جلد:30 ، شمارہ 29 تا 32
یکم اگست 2002
مدیر : جمیل نظام آبادی
مہمان مدیر (افسانہ نمبر) : مجید عارف

'گونج' افسانہ نمبر - اداریہ
صنف شاعری میں جس طرح غزل کو سب سے زیادہ مقبولیت اور اہمیت حاصل ہے، اسی طرح نثر میں افسانہ کو سب سے زیادہ مقبولیت ملی ہے۔ کیونکہ افسانہ مختصر ہونے کے باوجود اپنے اندر پوری داستان رکھتا ہے۔
جب انسان کے پاس وقت ہی وقت تھا تو وہ داستانوں، دیومالائی اور طلسمی کہانیوں کا شیدائی تھا اور یہ داستانیں اس کے لیے دل بہلانے کی چیزیں تھیں۔ لیکن اب جبکہ انسان کا شعور پختہ ہو گیا ہے تو وہ داستانوں اور دل بہلانے کی چیزوں سے حقیقت کی طرف لوٹ آیا ہے۔ آج کا افسانہ کوئی قصہ یا کہانی نہیں رہا۔ یہ ایک تلخ حقیقت کا عکاس بن گیا ہے۔ آج افسانے میں وہی سب کچھ ہے جو ہم زندگی میں دیکھتے ہیں یا جو کچھ ہم پر گزرتی ہے۔ افسانہ کی مقبولیت کی ایک اہم وجہ داستان یا ناول کے مقابلے میں اس کا اختصار ہے۔ اس کے مطالعے میں زیادہ وقت صرف نہیں ہوتا ، اس لیے کہ آج کے انسان کے پاس فاضل وقت نہیں رہا۔
یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے اس دور میں کسی کے پاس بھی مطالعے کے لیے وقت نہیں بچا۔ ٹیلی ویژن کی مقبولیت اور چینلوں کی بھرمار نے آج کے انسان کے ہاتھ سے کتاب ہی چھین لی ہے اور وہ پرنٹ میڈیا سے لاپرواہ بلکہ بیگانہ ہوتا جا رہا ہے۔
ان ناگفتہ بہ حالات میں اب بھی اردو میں بہت کچھ لکھا جا رہا ہے۔ اور یہ بہت غنیمت بھی ہے کہ آج کے افسانہ کا موضوع بھی آج کے سلگتے حالات ہی ہیں۔ اور اس کے کردار کوئی اور جہاں کی مخلوق نہیں بلکہ آپ ہم ہی ہیں۔ فرقہ وارانہ فساد، جہیز کی قربان گاہ پر لڑکیوں کا بھینٹ چڑھنا ، فلم زدہ سماج اور فیشن پرست گھرانوں میں تہذیبی اقدار کا فقدان، کرپٹ سیاست دانوں، جھوٹے اور مکار عہدیداروں بھرشٹاچار، مظلوم اور بےسہارا مگر ضرورت مند لڑکیوں کا جنسی استحصال۔

ادارہ 'گونج' نے اپنے قارئین کو "نعت نمبر" ، "یادگار شعر نمبر" ، "نظم نمبر" کے بعد افسانہ نمبر پیش کرنے کی مقدور بھر سعی کی ہے۔ ادارہ اپنی کوششوں میں کس حد تک کامیاب ہے، یہ تو قارئین کی آراء سے معلوم ہو جائے گا۔ ادارہ ان تمام قلمکاروں کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہے جنہوں نے اس خاص نمبر کے لیے اپنے افسانے ہم تک پہنچائے ہیں۔

- مجید عارف
(مہمان مدیر)

Goonj-afsana-number-august-2002 back Cover

نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1افسانہ نمبر کے افسانہ نگاروں کا تعارفادارہ3
2سنگ پشتاقبال متین10
3واحد علاجقاضی مشتاق احمد17
4معبود! کتنے تازیانے!!یعقوب سروش20
5یادمحمد طارق22
6قرضمحمد انیس فاروقی25
7اللہ کا وعدہاقبال شیدائی29
8چاندنی راتشاغل ادیب31
9آخری صفحہایم۔اے۔قدیر35
10جذبات کے دائرےنورالامین39
11پہچان کا دکھمجید عارف نظام آبادی41
12فلیگ مارچسلطان سبحانی43
13رشتوں کی سرحدیںمقیت فاروقی48
14انسانیت کے قاتلرؤف حسام الدین57
15وفاداری / فرض (2 منی افسانے)رحیم انور60
16ان پڑھحافظ عبدالعزیز61
17اللہ / فاصلے / وفاداری / ایک ہی رنگ / احساس (منی افسانے)محمد عبدالقدوس رضوان63
18محبت کی جنگمحمد اسماعیل نعیم64
19ایک مسئلہقدیر دانش68
20حادثہعبدالحق احمد پٹیل70
21یاد ماضیم۔ جاوید بیگ72
22ہنستے زخم روتی آنکھیںعبدالنبی تنہا74
غزلیں
1دنیا تمام میری نظر میں سراب ہےڈاکٹر علی احمد جلیلی9
2گناہ لکھے ہیں اس کے ثواب لکھا ہےواحد محسن9
3سحر کا جام لیے تشنگان شب سے ملےمسعود جاوید ہاشمی21
4کشمیر میں جاری ہے خرافات کا موسمیوسف نظامی28
5پل بھر کی زندگی کے ہیں کردار مختلفسکندر حمید عرفان38
6جب مرا ذکر انہیں گراں سا لگانادر اسلوبی47
7محبت شفقت خلوص اور وفامحمد یونس سبحان56
8جانے والے کو بلا کر آپ نے یہ کیا کیاقدیر طاہر67
9اس میں کسی کی بھول نہ کوئی قصور ہےمحمد عبدالشکور شکور71
10تمہارا ظلم و ستم اب بھی کم نہیں لگتاالحاج سید عارف73
مستقل سلسلے
-یادیں باتیں ملاقاتیں (ملاقاتیں افسانہ نگاروں سے) - مستقل کالمقاضی مشتاق احمد76
-عنایت نامے (خطوط کا کالم)قلمکار و قارئین78

***
رسالہ "گونج" (نظام آباد ، تلنگانہ)۔
مدیر : جمیل نظام آبادی
موبائل نمبر: 09492207865
ڈاک پتا:
H.No. 4-1-35/2
اعظم روڈ ، نظام آباد - 503001

Goonj magazine, Nizamabad, Short Story Number, August 2002.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں