نئی دہلی
پی ٹی آئی
عا م آدمی پارٹی کے 49سالہ اروند کجریوال اور کانگریس کے47سالہ راہول گاندھی تقریبا ایک ہی عمر کے ہیں، لیکن سماجی میڈیا پر بے رحمی کے ساتھ ان کا مضحکہ اڑیاجاتا رہا ہے ۔ تاہم انہیں توقع ہے کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے نکال باہر کریں گے ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ایک فرد کی کامیابی ، دوسرے فرد کی ناکامی ہوسکتی ہے اور اس طرح سے دونوں کا ایک دوسرے سے انجام جڑا ہوا ہے ۔ عاپ کے باغی ایم ایل اے کپل مشرا نے بتایا کہ راہول گاندھی کی کامیابی کجریوال کی شکست ہے ۔ دونوں پارٹیاں ایک ہی رائے دہی اساس کے لئے مقابلہ کررہے ہیں ۔ دہلی کے چیف منسٹر کجریوال چاہتے ہیں کہ خود کو کانگریس کا متبادل بنائیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کانگریس ناساز گار حالت کا شکار ہے ، تاہم پارٹی نے ا پنے صدر کی زیر قیادت حالیہ گجرات انتخابات میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے ۔ دونوں پارٹیوں میں بہت زیادہ فرق ہے ، تاہم کانگریس132سالہ قدیم جماعت ہے اور عاپ نے حال ہی میں اپنی پانچویں سالگرہ منائی ہے ۔ کانگریس کا وجود سارے ہندوستان میں ہے، لیکن عاپ کی حکومت دہلی پر ہے اور وہ شمال کے صرف چند ہی مقامات پر موجود ہے ۔ لیکن دہلی میں جس وقت عاپ نے اقتدار حاصل کیا تب اس نے2015ء میں کانگریس کے ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے اور کانگریس کو ایک نشست بھی حاصل نہیں ہوسکی تھی ۔ اس کے ووٹوں کا تناسب9فیصد تک گھٹ گیا تھا ۔ جب کہ بی جے پی کا بھی تقریبا یہی حال رہا۔ متعدد حالیہ رسوا کن ہزیمتوں سے عاپ کی شبیہ کو زبردست دھکا پہنچا ہے ۔ جس سے اس کے قائد کجریوال کی شبیہ کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چیف منسٹر کے اثرورسوخ میں کمی ہورہی ہے اور کانگریس کے صدر کا اثرورسوخ کسی بھی وقت سے اس وقت زیادہ ہے ۔ عاپ کی کامیابی ، کانگریس کی شکست سے جڑی ہوئی ہے ۔ کانگریسی قائد نے گجرات انتخابات میں جو ش وخروش کے ساتھ حصہ لیا تھا ۔ جس کے نتیجہ میں2012ء کے مقابلہ میں اس کی نشستوں کی تعداد 61سے بڑھ کر78تک پہنچ گئی ، لیکن عام آدمی پارٹی کے لئے یہ ایک بری خبر رہی ہے، تاہم راہول کو اب بھی مزید پیشرفت کرنا ہے ۔ اگر آپ ان کا تقابل2014ء سے مودی کی انتخابی کارکردگی سے کریں تو یہ واضح ہوگا، لیکن راہول کی ترقی سے کجریوال متاثر ہوں گے ۔ اس بات کا اظہار عاپ کے سابق قائد نے کیا۔ اسٹڈی آف ڈیولپمنگ سوسائٹی( سی ایس ڈی ایس) کے ڈائرکٹر سنجے کمار نے بتایا کہ عاپ کے قائد کی مقبولیت کو قبل ازیں دھکا پہنچا ہے ۔ کجریوال کی مقبولیت کی شرح میں شدید کمی ہوئی ہے ۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں