کوٹہ مسئلہ پر کانگریس اور پٹیل برادری میں سمجھوتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-11-20

کوٹہ مسئلہ پر کانگریس اور پٹیل برادری میں سمجھوتہ

کوٹہ مسئلہ پر کانگریس اور پٹیل برادری میں سمجھوتہ
احمد آباد
پی ٹی آئی
گجرات کانگریس اور ہاردک پٹیل کی زیر قیادت پاٹی دار انامت آندولن سمیتی (PAAS)نے آج کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے بر سر اقتدار آنے پر پٹیلوں کو تحفظات کے مسئلہ پر ان کے درمیان ایک معاہدہ طے کیا گیا ہے۔ ہاردک پٹیل کے قریبی مددگار بمبھانیا نے کہ اکہ قبل ازیں ہم نے کانگریس سے کہا تھا کہ وہ اس بات کی وضاحٹ کرے کہ برس را قتدار آنے پر وہ کس طرح پٹیل برادری کو دستوری طور پر جائز تحفظات فراہم کرے گی ۔ آج اس مسئلہ پر ہمارا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اور پارٹی کی جانب سے ہمیں پیش کیے گئے مختلف متبادلات پر غوروخوض کے بعد آخر کارہم میں اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔ ہادک کل راجکوٹ میں اس معاہدہ کے بارے میں با ضابطہ اعلان کریں گے ۔ انہوں نے اس مسئلہ پر اہم اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کوبتایا کہ میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہم تحفظات کی فراہمی کے لئے کانگریس کے فارمولہ سے اتفاق کرتے ہیں ۔ہم نے(PAAS) کو ٹکٹ دئیے جانے پر تبادلہ خیال نہیں کیا۔ ہاردک کل اس بات کا اعلان کریں گے کہ آیا سمیتی انتخابات میں کانگریس کی تائید کرے گی یا نہیں۔ ہاردک پٹیل نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ سمیتی کے قائدین کے ساتھ اجلاس میں گجرات کانگریس کے صدر بھارت سنہہ سولنکی اور سینئر کانگریس قائدین سدھار تھ پٹیل اوربابوبھائی منگوکیا نے شرکت ۔ سولنکی نے دعوی کیا کہ میٹنگ کانتیجہ مثبت رہا ۔انہوںنے کہا کہ یہ اجلاس کامیاب رہا اور اس کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا ہے ۔ فریقین آںے والے دنوں میں اس معاہدہ پر عمل آوری کریں گے ۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل آندولن سمیتی کے قائدین اور سینئر کانگریس قائد کپل سبل نے اس مسئلہ پر ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس کے بعد ہاردک پٹیل نے کہا تھا کہ کانگریس کی جانب سے دئیے گئے تینوں متبادلات پر مطمئن ہیں کہ پارٹی بر سرا قتدار آنے پر پٹیلوں کو کس طرح تحفظات فراہم کرے گی ۔قبل ازیں ہادک پٹیل نے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ صرف اس صورت میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی تائید کریں گے جب پارٹی ان کی برادری کو تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں تحفظات فراہم کرنے کا تیقن دے ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ گجرات میں9اور14دسمبر کو دو مراحل پر مشتمل انتخابات منعقد ہوں گے اور دونوں کی گنتی18دسمبر کو کی جائے گی۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے77امید وار وں کی پہلی فہرست جاری کردی۔ ریاست کے سینئر قائدین شکتی سنہہ گویل اور ارجن موودھوا یا کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ۔ امید واروں میں گیارہ کا تعلق درج فہرست قبائل اور سات کا تعلق درج فہرست ذاتوں کے زمرہ سے ہے۔

اندرا گاندھی کا 100واں یوم پیدائش ، کانگریس قائدین کا خراج
نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو انکی یوم پیدائش کے موقع پر آج زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جب کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے یاد گار تقریب کی قیادت کی۔ سینئر کانگریس قائدین بشمول منموہن سنگھ ، پارٹی کی سربراہ سونی گاندھی نائب صدر راہول گاندھی نے بھی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ راہول گاندھی کے علاوہ مکرجی و سنگھ نے بھی ا ندرا گاندھی کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ مکرجی نے بعد ازاں صدر جنگ روڈ جہاں اندرا گاندھی کو ان کے باڈی گارڈ نے 31اکتوبر1984کو قتل کردیا تھا وہاں منعقدہ پروگرام میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی اندرا گاندھی کی یاد کو محو نہیں کرسکتا ہے ۔ ان کی100ویں یوم پیدائش کے موقع پر فوٹو نمائش بھی منعقد کی گئی۔ سونیا گاندھی نے بتایا کہ اندرا گاندھی کو ہندوستان کے مالا مال متنوع اور اس کی جمہوری و سیکولر اقدار پر فخر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اندرا گاندھی نے ایک مقتدر اعلیٰ قوم کی حیثیت سے ہندوستان کے وقار اور آزادی کے لئے بڑی طاقتوں کے غلبہ کے خلاف جدو جہدکی تھی۔ سونی گاندھی نے بتایا کہ اندرا گاندھی کی جدو جہد صرف ہندوستان کے لئے نہیں بلکہ ان تمام ممالک کے لئے تھی جنہوں نے نوآبادیاتی اور اس کے بعد کے دور میں بھی ہر قسم کے تسلط کی مزاحمت کی تھی۔ راہول گاندھی نے اپنی دادی کی یاد تازہ کرتے ہوئے اندرا گاندھی کو اپنا گرو اور رہنما قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئیٹر پیام میں بتایا کہ دادی میں آپ کو بہت ہی پیار و مسرت کے ساتھ یاد کرتا ہوں ، آپ میری گرو اور رہنما ہیںِ آپ مجھے قوت ، طاقت دیتی ہیں#100کانگریس کے مواصلاتی انچارج رندیپ سرجے والا نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اندرا گاندھی نے ملک کے لئے مستقبل کی صورت گیری کے لئے انتھک محنت کی ۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بتایا کہ اندرا گاندھی کا نعرہ ہنودستان پہلے اور ہندوستان ہمیشہ تھا۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو جاریہ سال کا اندرا گاندھی پرائز برائے امن تجدید و اسلحہ اور ترقی حاصل ہوگا ۔ انہیں یہ ایوارڈ2004اور 2014ء کے درمیان ملک کی قیادت اور عالمی سطح پر ہندوستان کا رتبہ بڑھانے کے لئے دیا جائے گا۔ اندرا گاندھی میمورئیل ٹرسٹ کے بیان کے بموجب منموہن سنگھ کا انتخاب متفقہ طور پر عمل میں آیا ۔ انہیں بین الاقوامی جیوری نے منتخب کیا جس کے سربراہ سابق صدرجمہوریہ پرنب مکرجی ہیں۔ سکریٹری ٹرسٹ سمن دوبے کے بیا ن میں یہ بات بتائی گئی۔ ٹرسٹ نے کہا کہ منموہن سنگھ دو میعاد پورے کرنے والے تیسرے وزیر اعظم ہیں ۔ ان کے دور میں امریکہ کے ساتھ روایت شکن نیو کلئر معاہدہ ہوا تھا ۔ منموہن سنگھ آر بی آئی کے گورنر تھے ۔ وہ پی وی نرسمہا راؤ کی حکومت میں وزیر فینانس بھی رہے۔ انہوںنے معاشی اصلاحات میں اہم رول ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں