پوسٹ آفس ڈپازٹ - پی ایف اور دیگر اسکیمات کے لیے آدھار لازمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-10-07

پوسٹ آفس ڈپازٹ - پی ایف اور دیگر اسکیمات کے لیے آدھار لازمی

پوسٹ آفس ڈپازٹ، پی ایف اور دیگر اسکیمات کے لیے آدھار لازمی
موجودہ ڈپازیٹرس کے لئے31دسمبر تک مہلت ،بے نامی معاملتوں اور کالے دھن کا خاتمہ مقصد
نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے تمام پوسٹ آفس ڈپازٹس، پی پی ایف نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ اسکیم اور کیسان وکاس پترا کے لئے بائیو میٹرک شناختی آدھار کو لازمی قرار دیا ہے ۔ موجودہ ڈپازیٹرس کو12ہندوسوں پر مشتمل بے مثال شناختی عدد فراہم کرنے کے لئے31دسمبر 2017ء تک کا وقت دیا گیا ہے ۔ وزارت فینانس تمام پوسٹ آفس ڈپازٹ اکاؤنٹس کھولنے پبلک پراویڈنٹ فنڈ( پی پی ایف) نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ اسکیم اور کسان وکاس پترا ڈپازٹس کے لئے آدھار کو لازمی قرار دینے سے متعلق چار علیحدہ گزٹ اعلامیہ جاری کرچکی ہے ۔ ایسی صورت میں جب کہ آدھار نمبر نہیں دیا گیا ہے ڈپازیٹر کو آدھار کے لئے درج فہرست ہونے سے متعلق درخواست کا ثبوت داخل کرنا ہوگا ۔ ایسے موجودہ ڈپازیٹرس جنہیں اس طرح کے ڈپازٹ کے لئے درخواست دیتے وقت آدھار نمبر نہیں ملا تھا انہیں31دسمبر2017ء تک یااس سے قبل متعلقہ پوسٹ آفس سیونگس بنک یا ڈپازٹ آفس پر اپنا آدھار نمبر داخل کرنا ہوگا ۔ حکومت کا یہ کہنا ہے کہ بنک ڈپازٹس کے لئے آدھار نمبر کا حوالہ دینا، موبائل نمبر کے حصول کا مقصد بے نامی معاملتوں اور کالے دھن کا خاتمہ ہے ۔ گزشتہ مہینہ سرکاری اسکیمات اور سبسیڈیز کے حصول کے لئے آدھار حاصل کرنے کی مہلت میں تین مہینے کی توسیع کرکے یہ تاریخ31دسمبر تک مقرر کی گئی ۔ ایسے افراد سے جن کے پاس آدھار نہیں تھے یہ کہا گیا تھا کہ وہ30ستمبر تک اسے حاصل کرلیں ۔35وزارتوں کی135اسکیمات کا اس توسیع میں احاطہ کیا جائے گا جن میں غریب خواتین کے لئے مفت پکوان گیس( ایل پی جی) کیروسین و فرٹیلائزرس سبسیڈی ، عوامی نظام تقسیم(پی ڈی ایس) ایم جی این آر ای جی اے شامل ہیں۔فلاحی اسکیمات پر نظر ثانی کے نتیجہ میں اور اس طرح کی اسکیمات سے تمام اہل استفادہ کنندگان کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے مقررہ وقت میں مزید توسیع کی جاکر31دسمبر2017ء تک مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 26ستمبر کو جاری کردہ حکم میں یہ بات بتائی گئی ۔ اس سلسلہ میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ اس توسیع کا اطلاق صرف ان استفادہ کنندگان پر ہوگا جنہیں یا تو آدھار نمبر نہیں دیا گیا ہے یا جنہوں نے ہنوز آدھار کے لئے اپنا نام درج نہیں کرایا ۔ اس طرح کے استفادہ کنندگان کو31دسمبر2017ء تک آدھار کے لئے اپنا نام درج کرانا ہوگا ۔ عبوری دور میں ان خدمات کی فراہمی سے انکار نہیں کیاجائے گا۔ مہلت میں یہ توسیع ایمپلائزیشن اسکیم1995ء اسکالر شپس ، ہاوزنگ سبسیڈی، بینیفٹ، فصل بیمہ، اسکیمات، اسکالر شپ اور فیلو شپ اسکیمات، مختلف تعلیمی پروگراموں جیسے بچوں کے لئے دوپہر کے کھانے کی اسکیم اور اٹل پنشن یوجنا اور دیگر اسکیمات پر قابل اطلاق ہے ۔

Now Aadhaar Card Is Mandatory For Post Office Deposit, PPF, KVPs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں