مغل سرائے اسٹیشن کو دوبارہ موسوم کرنے پر نیا تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-07

مغل سرائے اسٹیشن کو دوبارہ موسوم کرنے پر نیا تنازعہ

مغل سرائے اسٹیشن کو دوبارہ موسوم کرنے پر نیا تنازعہ
بی جے پی کی مدافعت، کانگریس اور اپوزیشن کا احتجاج
چنداؤلی
یو این آئی
Mughalsarai-station
ملک کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن مغل سرائے کو بی جے پی کے نظریہ ساز پنڈت دین دیال اپادھیائے کے نام سے موسوم کرنے کے اقدام سے ملک کے سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ اگرچہ کہ ریلوے اسٹیشن کو موسوم کرنے کے خلاف ایسا کوئی احتجاج نہیں ہوا ، جب کہ وہاں ملک کا سب سے بڑا ریلوے یارڈ موجود ہے ۔ تاہم کانگریس نے بتایا کہ اگر اسے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے نام سے موسوم کیاجاتا ہے تو بہتر ہوتا کیونکہ وہ1904ء میں مغل سرائے میں پیدا ہوئے تھے۔ اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے مغل سرائے اسٹیشن کو پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صدسالہ یوم پیدائش کے موقع پر ان کے نام سے موسوم کرنے کے اقدام کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کیا۔ اتر پردیش کے ضلع چندولی میں واقع مغل سرائے ہندوستان کا مصروف ترین ریلوے جنکشن ہے جب کہ یہ تازہ ترین ہیجانی کیفیت پیدا کرنے والا عنصر بن گیا ہے جس کے نتیجہ میں چیف منسٹر آدتیہ ناتھ کے نظم و نسق میں نظریاتی بے چینی پیدا ہورہی ہے ۔ بی جے پی اور اس کے دائیں بازو کے انتہا پسند حلیف اس کے بات کے خواہاں ہیں کہ اسٹیشن کو اس کے دانشورانہ ستون دین دیال اپادھیائے کے نام سے موسوم کیاجائے تاہم کانگریس کا دعوی ہے کہ اس کے لئے لال بہادر شاستری زیادہ موزوں امید وار ہوں گے۔6جون کو یوگیہ آدتیہ ناتھ کابینہ نے مغل اسٹیشن کے نئے نام کو منظوری دیتے ہوئے اسے منظوری کے لئے مرکز اور وزارت ریلوے کو روانہ کیا تھا۔ حکومت اتر پردیش نے ا س نام کی ناپسندیدگی پر کسی خصوصی وجہ کا حوالہ نہیں دیا ہے جب کہ اس نے یہ بتایا ہے کہ وہ اس بات کی خواہاں ہے کہ اپادھیائے کی یوم پیدائش کے موقع پر نام کی تبدیلی کے ساتھ انہیں اعزاز دیاجائے ۔1968میں دین دیال اپدھیائے کی موت مغل سرائے اسٹیشن پر مشتبہ حال میں ہوئی تھی۔ اتر پردیش بی جے پی کے جنرل سکریٹری وجئے بہادر پاٹھک آج یہاں بتایا کہ اسٹیشن کو دین دیال اپادھیائے کے نام سے موسوم کرنے سے بہتر کوئی اقدام نہیں ہوسکتا ہے، جس کا مقصد ان کی دیرپا مابعد زندگی کو عوام کے ذہنوں میں برقرار رکھنے کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کانگریس اور اپوزیشن کسی بھی وجہ کے بغیر اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیا ملک کے عوام نے نہرو، گاندھی خاندان کے نام سے ہزاروں پراجکٹس کو موسوم کرنے کی مخالفت کی تھی؟ انہوں نے سوال کیا کہ اس وقت ایسا اعتراض کیوں کیاجارہا ہے ؟ مغل سرائے کو لال بہادر شاستری سے موسوم کرنے کے مطالبہ پر بی جے پی قائد نے بتایا کہ کانگریس گزشتہ ساٹھ سالوں کے دوران کیا کرتی رہی ہے ۔

UP cabinet proposes renaming Mughalsarai station after Deen Dayal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں