کرپشن غربت اور ناخواندگی سب سے بڑے چیلنج ۔ وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-10

کرپشن غربت اور ناخواندگی سب سے بڑے چیلنج ۔ وزیر اعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کرپشن، غربت اور ناخواندگی کو سب سے بڑے چیلنجس قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ایسی تمام برائیوں کے آئند ہ پانچ سال میں خاتمہ کے لئے خصوصی پہل کی جانی چاہئے۔انہوں نے کریں گے اور کرکے رہیں گے کا نعرہ دیا۔ ہندوستان چھوڑدو تحریک کی75سال کی تکمیل پر لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ2017تا2022ء جب کہ ہندوستان اپنی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منائے گا۔ وہی اسپرٹ پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو1942اور 1947کے دوران پیدا ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی لعنت نے ملک کی ترقی کے سفر پر منفی اثر ڈالا ہے۔ اس نے ن ظام سیاسی کو اندر سے کھوکھلا کردیا ہے ۔ کرپشن، غربت ناخواندگی اور تغذیہ کی کمی وہ بڑے چیلنجس ہیں جن سے ابھرنے کی ہندوستان کو ضرورت ہے ۔ اس کے لئے عام عہد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلہ میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔1942میں کریں گے یا مریں گے کا نعرہ دیا گیا تھا ، آج کریں گے اور کرکے رہیں گے کے نعرہ کی ضرورت ہے ۔ آئندہ پانچ سال سنکلپ سے سدھی کے لئے ہونے چاہئیں۔ یہ وہ عہد ہوگا جو ہمیں کامیابی کی سمت لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ2022تک آئندہ پانچ سال میں ہندوستان کو مثبت تبدیلیاں لانے کی کوشش کرنی ہوگی تاکہ وہ دیگر ممالک کے لئے قابل تقلیدمثال بنے۔ انہوں نے کہا کہ1942میں بین الاقوامی سطح پر ایسے حالات بن گئے تھے جو ہندوستان کی آزادی کے لئے سازگار تھے ۔ آج بھی ہندوستان کے لئے حالات عالمی سطح پر سازگار ہیں۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے خواہش کی کہ وہ اختلافات سے اوپر اٹھیں اور آئندہ پانچ سال میں مجاہدین آزادی کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کی کوشش کریں۔ تقریبا تیس منٹ کی اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کہا کہ جدو جہد آزادی مختلف مراحل سے گزری جس کا آغاز1857سے ہوا تھا۔1942کی انگریز ہندوستان چھوڑ دو تحریک فیصلہ کن تحریک تھی جس میں سیاسی قائدین سے لے کر عام آدمی تک سبھی نے حصہ لیا تھا۔ سبھی میں کررو یا مرو کی اسپرٹ تھی۔

Let's build a new India, free of corruption, terrorism and poverty: PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں