شاہد خاقان عباسی پاکستان کے عبوری وزیر اعظم منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-02

شاہد خاقان عباسی پاکستان کے عبوری وزیر اعظم منتخب

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی قومی اسمبلی(پارلیمنٹ) نے آج شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم منتخب کیا۔ وہ ملک کے عبوری سربراہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ ، پنامہ پیپرس اسکینڈل میں نواز شریف کو نااہل قرار دے چکی ہے۔ 342رکنی ایوا ن میں عباسی کو221ووٹ ملے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید قمر کو47، پاکستان تحریک انصاف کے شیخ رشید احمد کو33جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کو صرف چار ووٹ ملے ۔ نعرے بازی کے درمیان نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عباسی سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی نشست سنبھال لیں اور ایوان سے خطاب کریں ۔ ووٹنگ اور گنتی کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے ارکان ، نواز شریف کے پوسٹرس کے ساتھ قومی اسمبلی میں داخل ہوئے ۔ اس پر اسپیکر نے اعتراض کیا اور ان سے کہا کہ وہ پلے کارڈس ہٹادیں۔ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ امید وار میدان میں اتار نہ سکیں ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی امید وار کشور زہرہ کو عباسی کے حق میں دستبردار کیا ۔ ایم کیو ایم کے24ارکان پارلیمنٹ نے عباسی کی تائید کی ۔ قومی اسمبلی میں دوسری سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے قائد اپوزیشن خورشید شاہ اور نوید قمر کو امید وار بنایا تاہم لمحہ آخر میں خورشید شاہ میدان سے ہٹ گئے اور نوید قمر باقی رہے ۔342رکنی پارلیمنٹ میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے188ارکان ہیں ۔

Shahid Khaqan Abbasi elected as Pakistan's interim Prime Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں