پاک مقبوضہ کشمیر کو عنقریب آزاد کروایا جائے گا - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-10

پاک مقبوضہ کشمیر کو عنقریب آزاد کروایا جائے گا - جیٹلی

دہلی
پی ٹی آئی
چین کے ساتھ سرحد پر ٹکراؤ جیسی صورتحال کے درمیان وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج کافی طاقتور ہیں اور ملک کی سیکوریٹی کے لئے سامنے آنے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے1962ء کی جنگ سے سبق سیکھا ہے ۔1942میں گاندھی جی کی زیر قیادت شروعہ کردہ مہم ہندوستان چھوڑ دو تحڑیک کے75سال کی تکمیل پر راجیہ سبھا میں مباحثۃ کا آغاز کرتے ہوئے وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا کہ گاندھی جی کے اعلان پر پورا ملک اس تحریک میں شامل ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال1940کا ذاتی ستیہ گرہ ہی آگے چل کر ہندوستان چھوڑو تحریک کا اشارہ بن گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک چاہتا تھا کہ غیر ملکی ہندوستان چھوڑ دیں اور انتظامی طاقت ہمارے ہاتھوں میں دیں۔ سال1942میں دوسری عالمی جنگ بھی چل رہی تھی اور اسی دوران گاندھی جی نے اس تحریک کا آغاز کردیا۔ انڈین نیشنل آرمی نے بھی اپنے سطح پر ہندوستان کو آزاد کرانے کی جدوجہد شروع کردی اور جس کے نتیجے میں ملک کی آزادی کی راہ ہموار ہوسکی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کے عوام اس بات کے مصر ہیں کہ1948میں جموں و کشمیر کے جن علاقوں پر پاکستان نے قبضہ کرلیا ہے اسے واپس لایا جائے ۔ جیٹلی نے کہا کہ آزادی کے بعد کے دہوں میں ملک کو کئی چیلنجس کا سامنا رہا لیکن ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ملک نے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے بعدمزید طاقتور ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے1962میں چین کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھا ہے ۔ مسلح افواج اس کے بعد1965اور1971کی جنگوں میں مزید طاقتور ہوئے اس طرح کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ جیٹلی نے کہا کہ1962میں ہندوستان کو چین کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کا سامنا کرنا پڑا جس سے ہندوستان شدید متاثر ہوا ۔ تاہم پاکستان کی جانب سے شروع کردہ1965اور1971کی جنگوں میں ہندوستان فاتح کی حیثیت سے ابھرا۔ انہوں نے کہا کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ ہندوستان کو آج بھی چند چیلنجس سے سامنا ہے ، چند افراد ہمارے اقتدار اعلیٰ اور داخلی طور پر چیلنج کررہے ہیں لیکن مجھے مکمل ایقان ہے کہ چیلنجس چاہے مشرقی سرحد پر ہوں یا مغربی سرحد پر ہمارے بہادر سپاہی ملک کو محفوظ بنانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ مسلح افواج، قوم کی حفاظت کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے تیار ہیں۔ جیٹلی کا یہ پیام، ہندوستان اور چین کے افواج کے درمیان ڈوکلام علاقہ میں گزشتہ دو ماہ سے آمنے سامنے ڈٹے رہنے سے متعلق باور کیاجارہا ہے ۔ تاہم جیٹلی نے اپنے پیام میں ڈوکلام کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے جن حصوں پر قبضہ کیا گیا ہے ، انہیں عنقریب آزاد کروایا جائے گا۔ جیٹلی نے کہا کہ آزادی کے بعد ابتدائی دنوں میں ہم نے بحران کا سامنا کیا۔ ہمارے پڑوسیوں کی کشمیر پر نظر تھی، آج بھی ہم اس بات کو نہیں بھولے ہیں کہ ہمارے ملک کے حصہ ہم سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ ہر ہندوستانی ان علاقوں کو واپس لانا چاہتا ہے ۔

pak-occupied kashmir will be free jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں