سالار جنگ میوزیم میں اسلامک آرٹ گیلری کا عنقریب قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-31

سالار جنگ میوزیم میں اسلامک آرٹ گیلری کا عنقریب قیام

حیدرآباد
یواین آئی
اسلامک آرٹ گیلری جو ملک کی اب تک کی پہلی اور منفرد نوعیت کی رہے گی، حیدرآباد میں سالار جنگ میوزیم میں بہت جلد قائم کی جائے گی۔ حیدرآبادی تہذیب دکنی تہذیب سے موسوم ہے ۔ جو حیدرآبادی مسلمانوں کی یہ روایتی تہذیب و لائف اسٹائل ہے۔ یہ تہذیب شمالی اور جنوبی ہندوستان کی لسانی اور تہذیب کا حسین مجموعہ ہے ۔ مختلف زبانوں اور تہذیب کے حامل افراد، اس شہر میں مل جل کر رہتے ہیں جس کا سلسلہ سابق شاہی دور سے چلا آرہا ہے اسلامک آرٹ گیلری کے کام جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک کشادہ ہال کے تعمیری کام مکمل ہوچکے ہیں ۔ سالار جنگ میوزیم کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ اسلامک آرٹ سے مربوط تمام اشیاء کو اسلامک آرٹ گیلری میں نمائش کے لئے رکھاجائے گا ۔ ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم کو ان نادر اشیاء کے قطعی انتخاب کے لئے یہاں بلوایاجائے گا۔ بعد انتخاب ان فن پاروں کو منفرد اسلامک آرٹ گیلری میں نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔ میوزیم کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ گیلری کے لئے2500فن پاروں کا ذخیرہ کیا گیا ہے ، جن میں مخطوطات ، قیمتی پتھروں کا کلکشن اسلحہ و گولہ بارود، ٹکسٹائلز مقدس جائے نماز، مٹی کی اشیاء اور دیگر شامل ہیں ۔ ملک میں ایسا کوئی میوزیم نہیں ہے جہاں اس طرح کی گیلری کا نظم ہے ۔ اسلامک آرٹ گیلری کے قیام کے بعد سالار جنگ میوزیم دنیا کا تیسرا میوزم بن جائے گا۔ برٹش میوزیم اور لندن کے وکٹوریہ البرٹ میوزیم میں اسلامک آرٹ گیلریاں موجود ہیں۔ حیدرآباد کے اس میوزیم میں اس گیلری کے قیام کا مقصد ایک چھت تلے اسلامک آرٹ کے تمام فن پاروں کو فراہم کرنا ہے ۔ سالار جنگ میوزیم میں اسلامک آرٹ گیلری کا افتتاح جاریہ سال کے اواخر یا آئندہ برس ہوجائے گا۔

Plans for an Islamic art gallery in Salarjung Museum

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں