سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ہندوستان کی تاریخی جیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-08-15

سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ہندوستان کی تاریخی جیت

پلے کیل
یو این آئی
وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں پیر کو3-0کی کلین سویپ کے ساتھ غیر ملکی زمین پر تاریخ رقم کرتے ہوئے یہاں ایک دن پہلے یوم آزادی کا جشن منالیا۔ ہندوستان نے پچاسی سال کی تاریخ میں صرف ایک بار ہی غیر ملکی یدان میں سیریز میں تین ٹیسٹ جیتے ہیں اور اب وراٹ کی قیادت میں ایک بار پھر ٹیم انڈیا نے یہاں سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں اننگز اور 171رن سے جتی اپنے نام کر کے تاریخ رقم کردی۔ہندوستان نے اس سے پہلے وراٹ کے ہی قیادت میں بائیس سال کے وقفہ پر گزشتہ سری لنکا دورے میں تین میچوں کی سیریز 2-1سے جیتی تھی۔ ملک کے کامیاب کپتانوں میں شامل ہوچکے اٹھائیس سالہ وراٹ کی قیادت والی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوںنے بغیر کسی پریشانی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کو تین دن کے اندر اندر ہی نمٹا دیا اور مسلسل دوسرے میچ میں فالو آن کی شرمندگی جھیل رہی سری لنکا کی ٹیم کو اس کی دوسری اننگز میں74.3اووروں میں18رن پر سمیٹ دیا۔ ہندوستان نے پہلے گالے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 304رن اور دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور تریپن رن سے شاندار جیت اپنے نام کی تھی اور یہ دونوں میچ چار دن کے اندر ہی نمٹا دئیے تھے۔ہندوستانی ٹیم کے لئے تیز گیز باز محمد سمیع پندرہ اووروں میں بتیس رن پر تین وکٹ لئے جب کہ آف اسپنر روی چندرن اشون نے28.3اووروں میں اڑسٹھ رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے۔ اشون نے آخری بلے باز لاہیروکمارا (10)کو بولڈ کر کے سری لنکا کی اننگز کو ڈرنکس کے کچھ دیر بعد سمیٹ دیا۔ٹیم انڈیا نے تیسرے میچ میں اپنی پہلی اننگز میں487رن کا اسکور کھڑا کرنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم کو اس کی پہلی اننگز میں37.4اوور میں صرف ایک سو پینتیس رن کے معمولی اسکور پر ہی سمیٹ دیا تھا ۔ کپتان وراٹ نے پھر ٹیم کو پہلی اننگز میں ملی352رن کی برتری کے بعد مخالف ٹیم کو مسلسل دوسرے میچ میں فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا جو کامیاب ثابت ہوا۔فالو آن کھیلنے اتری سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی کوئی دم نہیں دکھا سکی اور نہ ہی اس کے بلے بازوں میں لڑنے کا خاص جذبہ نظر آیا۔ ہندوستانی گیند بازوں نے اپنی زبردست کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے سری لن کا کی ٹیم کے باقی نو وکٹ ایک سو پچپن رن کے اندر اندر گرادئیے اور ڈرنکس کے کچھ دیر بعد ہی سری لنکا کی دوسری اننگز بھی ختم ہوگئی۔ سری لنکا کے لئے وکٹ کیپر بلے باز نروشن ڈکلویلا نے اکتالیس رن کی بڑی اننگز کھیلی ۔ ڈکویلا نے52گیندوں میں پانچ چوکے لگائے جب کہ کپتان دنیش چنڈیمل اور انجیلو میتھوز نے بھی پچ پر ٹکنے کی کوشش کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لئے پینسنٹھ رن کی نصف سنچری شراکت دار کی ۔ چنڈیمل نے89گیندوں کی اننگز میں چار چوکے لگا کر چھتیس رن اور میتھویز نے96گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر پنتیس رن بنائے۔ کلدیپ یادو نے سری لنکا کے کپتان کو چتیشور پجارا کے ہاتھوں کیچ کراکر 104کے اسکور پر آؤٹ کر کے سری لنکا کی نصف ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔
وہیں اشون نے میتھیوز کو ایل بی ڈبلیو کر کے جلد ہی واپس بھیجا۔ دونوں اہم بلے بازوں کے واپس جانے کے بعد ڈکویلا نے ٹیم کو سنبھالا اور باون گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے لگا کر اکتالیس رن جوڑے۔ انہوں نے کریز پر ٹکے رہنے کی کوشش کی لیکن دوسرے سرے پر دیگر بلے بازوں سے انہیں کوئی مدد نہیں ملی اور دلرووان پریرا صرف آٹھ رن بنا کر اشون کا شکار ہوگئے جن کا کیچ ہاردک پانڈیا نے لیا ۔ سری لنکا کی ٹیم138رن پر اپنے سات وکٹ گنوانے کے بعد پھر مکمل طور پر کمزور نظر آئی اور لکشن سداکان بھی آخر جلد ہی واپس چلے گئے ۔ وہ چوبیس گیندوں میں دو چوکے لگا کر صرف آٹھ رن ہی بنا سکے تھے کہ سمیع نے انہیں ساہا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر اننگز میں اپنا تیسرا وکٹ لیا ۔ اس کے صرف دو رن بعد ہی ڈکویلا کا صبر بھی جواب دے گیا اور وہ نویں بلے بازکے طور پر واپس گئے ۔ کمارا نے پندرہ گیندوں میں دو چوکے لگا کر دس رن بنائے اور ہندوستانی آف اسپنر نے انہیں اپنی گیندپر بولڈ کر کے سری لنکا کا آخری وکٹ گرادیا اور غیر ملکی زمین پر اپنی زیر انتظار فتح حاصل کرلی۔ اشون کا اننگز میں یہ چوتھا وکٹ تھا۔ انہوں نے لیفٹ آرم سپنر رویندر جڈیجہ کی غیر موجودگی میں اسپین گیند بازی کی قیادت کرتے ہوئے میچ میں کل ملا کر چھ وکٹ حاصل کئے ۔ اشون کے علاوہ سمیع نے تین وکٹ دیگر تیز گیند باز امیش یادو نے اکیس رن پر بہترین گیند بازی کرتے ہوئے دو وکٹ اور کلدیپ نے چھپن رن پر ایک وکٹ لیا ۔ صبح میں سری لنکا کی ٹیم کو لنچ تک82رن کے معمولی اسکور پر پہنچے پہنچتے چار جھٹکے لگے جس کے بعد ٹیم پھر واپسی نہیں کرسکی۔ ہندوستانی نے مسلسل تیسرے میچ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کولمبو ٹیسٹ کے بعد پلے کیل میں بھی سری لنکا کی ٹیم کو فالو آن کھیلنا پڑا۔

India sweep Sri Lanka 3-0, complete historic away series win

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں