ہندوستان اور ماریشس کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-05-28

ہندوستان اور ماریشس کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط

27/مئی
نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندستان اور ماریشش کے تعلقات فاصلہ اور حالات کے باوجود مضبوط ہیں اور کہا کہ ان کے ہم منصب پروین کمار جگن ناتھ کا دورہ ان تعقلات کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے اور یہاں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مودی نے کہا کہ ہمارے تعلقات کافی مضبوط ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان جو پانچ سو ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے ۔ اس سے کئی ترجیحی پراجکٹس عمل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماریشش کی ترقی میں اپنا رول ادا کرنے کے لئے پابند عہد ہیں۔ وزیر اعظم نے تیقن دیا کہ موجوہ معاہدہ کی منظوری کے ساتھ تمام پراجکٹس کو بروقت مکمل کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بحریہ کی سیکوریٹی سے متعلق جو معاہدہ کیا گیا ہے اس سے باہمی تعاون اور گنجائش کو مزید تقویت ملے گی۔ مودی نے کہا کہ بحر ہند میں روایتی اور غیر روایتی خطروں سے موثر طور پر نمٹنے کے ذریعہ دونوں ممالک معاشی مواقعوں کو مزید فروغ دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماریشس اور ہندوستان کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ماریشس کے دورہ کنندہ وزیر اعظم نے مدد اور خیر سگالی کے لئے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ۔ جگن ناتھ نے اس سال جنوری میں ماریشس کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔ اسی دوران ہندستان اور ماریشسس نے سمندری سیکوریٹی سمیت پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ۔ ہندوستان کے تین روزہ دورے پر آئے ماریشس کے وزیر اعظم اور وزیرا عظم نریندر مودی کے درمیان یہاں ملاقات کے بعد ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔
India and Mauritius have signed five agreements after delegation-level talks

مرکز کے فیصلہ کے خلاف کیرالا میں بیف فیسٹیول کا انعقاد
تراننتاپورم
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت کی جانب سے مسالخ کے لئے مویشیوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کے خلاف بطور احتجاج آج کیرالا کے کئی مقامات پر بیف فیسٹول منایا گیا۔ چیف منسٹر کیرالا پینا رائی چین نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر وزیر اعظم سے رجوع ہوں گے ۔ کیرالا میں حکمراں سی پی آئی ایم کی زیر قیادت ایل ڈی ایف اتحاد اور کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد یوڈی ایف کے کارکنوں اور نوجوان تنظیموں نے آج مرکز کے فیصلہ کے خلاف احتجاجاً جلوس نکالا اور ریاست بھر میں بیف فیسٹول کا اہتمام کیا۔ اس میں بڑے پیمانہ پر بیف کی ضیافت کی گئی ۔ مرکزی حکومت نے مسالخ کے لئے جانوروں پر پابندی لگا دی ہے ۔ اس اقدام سے گوشت اور چرم کی برآمد اور فروخت پر اثر پڑنے کی توقع ہے۔ کیرالا کے سکریٹریٹ کے روبرو احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے سڑک کے کنارے بیف پکا کر اسے تقسیم میں لایا ۔ ڈی وائی ایف آئی کے قومی صدر محمد ریاض جنہوں نے اس احتجاج کی قیادت کی کہا کہ ہم مرکزی حکومت کے سامنے اپنا احتجاج کروانے بیف ک ھائیں گے ۔ ضلع کولم میں کانگریس کارکنوں کے ایک گروپ نے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کروانے ڈی سی سی دفتر کے روبرو بیف پکا کر تقسیم کیا۔ کولم کانگریس کے صدر نے کہا کہ بیف ایک نفیس غذا ہے، ہم اسے پیاک کر کے اسے ہیڈ پوسٹ آفس روانہ کریں گے تاکہ وہاں سے مودی جی کو روانہ کیاجاسکے ۔ چیف منسٹر کیرالا نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم کو مکتوب روانہ کریں گے ۔ کوچی میں منائے گئے فیسٹول میں وزیر سیاحت کے سریندرن نے بھی شرکت کی ۔ شہر میں یوتھ کانگریس نے بھی مرکز کے فیصلہ کے خلاف احتجاجی ریالی منعقد کی۔ ضلع اڈو کی کے تھوڈو پوز علاقہ میں احتجاجیوں نے بھیس کے سر کے ساتھ جلوس نکالا ۔ مرکزی وزارت ماحولیات نے جانوروں پر مظالم کے قانون کو سختی سے روبہ عمل لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی ماحولیات ہرش وردھن نے کہا کہ نئے قواعد بہت ہی خصوصی ہیں اور اس کا مقصد جانوروں کی منڈی اور جانوروں کی فروخت پر پابندی لگانا ہے ۔ سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا کہ اس اعلامیہ کو پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہوئے کچرے دان میں پھینک دیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ یوڈی ایف پیر کو یوم سیاہ منائے گی۔ کیرالا اسمبلی میںقائد اپوزیشن رمیش چنی تھلا نے تھریسور میں کہا کہ یوم سیاہ کے موقع پر یو ڈی ایف کے کارکن سیاہ فیتے لگاے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔

برہان وانی کا جانشین سبزر احمد بٹ انکاؤنٹر میں ہلاک
سری نگر
پی ٹی آئی
حزب المجاہدین کمانڈر، سبزر احمد بٹ جو برہان وانی کا جانشین بنا تھا آج ایک اور عسکریت پسند کے ساتھ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکوریٹی فورسس کے ہاتھوں مارا گیا اس کی ہلاکت کے فوری بعد وادی کے کئی علاقوں میں پتھر پھینک احتجاج شروع ہوگئے ۔ ایس پی وید نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ برہان وانی کا جانشین احمد بھٹ ان دو عسکریت پسندوں میں شامل ہے جو ترال میں آج صبح انکاؤنٹر میں مارا گیا ۔ سیکوریٹی فورسس نے حزب المجاہدین کے بعض عسکریت پسندوں کی موجودگی کی جانکاری ملنے پر ترال کے ایک موضع کو گھیر لیا اور تلاشی لی، ترال سری نگر سے چھتیس کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے کل رات ترال میں فوج کے طلایہ گرد دستہ پر فائرنگ کی ، جس کے بعد آپریشن شروع ہوا تھا۔ عہدیدار نے کہا کہ سیکوریٹی فورسس جب اس عمارت کی سمت میں بڑھ رہی تھی جس میں عسکریت پسند تھے تو انہوں نے گولیاں چلائیں ۔ عہدیدار نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے احتجاجیوں کا تعاقب کر کے بھگادیا ۔ برہانی وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں کئی ماہ تک تشدد کا سلسلہ جاری رہا۔ وادی میں پھر ایک بار احمد بٹ کے مارے جانے پر احتجاج ہوا جس میں ایک شہری کی موت ہوگئی۔ حکام، پوری کوشش کررہے ہیں کہ گزشتہ بے چینی کا اعادہ نہ ہو ، احمد بٹ چار گھنٹے طویل بندوقوں کی لڑائی میں مارا گیا ۔ اس کے سر پر دس لاکھ روپے کا انعام تھا۔پولیس نے احمد بٹ اور اس کے ساتھ فیضان احمد کی نعش نکالی ہے۔ وادی کے تمام اضلاع اور بڑے شہروں میں فوری بند منایا گیا ۔ اور دیگر شہروں میں احتجاج شرو ع ہوگیا ۔ سڑکوں سے بسیں غائب تھیں، لوگ اپنی خانگی گاڑیوں میں اپنے گھروں کی سمت روانہ تھے ، جب کہ دیگر نے طویل فاصلہ پیدل طے کیا۔ اسکول اور کالج بند کردئیے گئے۔ وادی کے مختلف مقامام پر جھڑپوں میں تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ حکام نے وادی میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی۔ تمام سوشل ورک سائٹس کو بلاک کردیا گیا، جو ایک ماہ کے وقفہ کے بعد بحال ہوئی تھی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے بھاری فورس تعینات کردی گئی ۔ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے عہدیداروں کا ایک اجلاس طلب کرلیا ہے تاکہ صورتحال برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑکے تشدد جیسی نہ ہو ۔ تقریبا چھ ماہ کی بے چینی میں94شہری ہلاک ہوئے تھے۔
اسلام آباد
ایجنسیز
پاکستان نے ہفتہ کے دن جموں و کشمیر میں احمد بٹ اور دیگر انتہا پسندوں کی حالت کی مذمت کی اور بین الاقوامی برداری سے جن میں اقوام متحدہ انسانی حقوق تنظمیں بھی شامل ہیں اپیل کی کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کریں۔ سرتاج عزیز نے جو نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ ہیں، ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ وہ ماورائے عدالت ہلاکتوں کے لئے کارروائیاں کررہا ہے اور بتایا کہ اس ملک نے پلواما اور بارہمولہ میں جمعہ سے کشمیر میں بارہ کشمیریوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان کو یہ ترغیب دی جائے کہ بے بس کشمیریوں کو اندھا دھند ہلاک کرنے کے سلسلہ کو فوری بند کیاجائے ۔
Burhan Wani's successor, Sabzar Ahmed killed by Indian Army

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں