دس ہزار سال کا سب سے بدترین اقدام - شیوسینا کا مرکز پر سخت حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-07

دس ہزار سال کا سب سے بدترین اقدام - شیوسینا کا مرکز پر سخت حملہ

ممبئی
پی ٹی آئی
نوٹ بندی کے مسئلہ پر این ڈی اے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی اہم حلیف شیو سینا نے آج نظام حکومت کو دس ہزار سال میں سب بد تر قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی قائد احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ جو یہ سونچ رہے ہیں کہ اس عمل سے کالے دھن کوبے نقاب کیا جائے گا جس کے لئے خواتین کو بھی شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ۔ خاتون کی جانب سے اپنے بالائی لباس کو آر بی آئی ریجنل آفس دہلی کے سامنے نکال پھینکنے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جو نئے نوٹ کی تبدیلی میں ناکامی پر یہ کارروائی کی ہے سینا نے کہا کہ بے یارومددگار خاتون، ایسا معلوم ہوتاتھا کہ حکومت کی نربھئے المیہ کا شکار ہوئی ہے ، ہم چیف منسٹر سے اس بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کا نوٹ بندی کے معاملہ میں کیا موقف ہے کہ بے یارومددگار خاتون کی مدد کی جانی چاہئے یا نہیں اگر حکومت خاتون کی پریشانی کو سمجھنے سے قاصر ہے تو ایسے بہرے نظام حکومت کوبرقرار نہیں رہنا چاہئے جو گزشتہ دس ہزار سال میں کبھی نہیں دیکھا گیاسینا نے اپنی پارٹی ترجمان سامنا کے اداریہ میں کہی جب ایک عورت پریشانی میں دہلی کی سڑک پر بیٹھ جاتی ہے اور حکومت کی مذمت کرتی ہے ، تو گویا یہ حکومت اسپانسر میں نربھئے المیہ ہے ۔ اس واقعہ سے متاثرہ خاتون نے خواتین کو سڑکوں برہمی میں لاکر کھڑا کردیا ہے ۔ اگر آپ اس حرکت کو کہ یہ عورت کی قوم پرستی ہے۔ تو آپ کو طالبانی ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کرانا ہوگا ایسی زیادتیاں، خواتین کے خلاف صرف طابانی نظام حکومت میں ہوسکتی ہے۔ چیف منسٹر دیویندر پھڈ نویس کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جنہوںنے نوٹ بندی کی تائید کی تھی حلیف نے کہا کہ اگر چیف منسٹر کے پیٹ میں عورت کی حالت زار کو دیکھ کر بھی درد نہیں ہوتا وہ ایک بے رحم انسان ہے۔ دو دن قبل ایک خاتون کو اپنے فرزند کے ساتھ آئی تھی اپنا بالائی لباس نکال دیا تھا یہ حرکت اسنے اپنی پرانی کرنسی کو نئے نوٹوں سے تبدیل کرنے میں ناکامی پر کی۔

Shiv Sena Terms Centre As 'Worst In 10,000 Years' Over Notes Ban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں