ارون جیٹلی یا اڈوانی کو ملک کا وزیراعظم ہونا چاہیے - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-07

ارون جیٹلی یا اڈوانی کو ملک کا وزیراعظم ہونا چاہیے - ممتا بنرجی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
مغربی بنگا ل کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ بندی پر ایک بار کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا انہیں اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے اور ایک قومی حکومت قائم کرنا چاہئے جس کی صدارت سینئر بی جے پی قائدین ایل کے اڈوانی یا وزیر فینانس ارون جیٹلی یا پھر وزیر داخلہ راناتھ سنگھ ہوں۔ بنرجی نے اپنی پارٹی لاء میکرس کی پونزی اسکام معاملے میں گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے کہا کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے ملک کو نریندر مودی سے بچائیں۔ یہ بہت ہی اہم وقت ہے کہ صدر کو مداخلت کرنا چاہئے تاکہ ملک کو بچایا جاسکے ۔ وہ شخص(نریندر مودی)ملک کی قیادت نہیں کرسکتا۔انہیں عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ قومی حکومت کے قیام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ا پوزیشن جماعتوں کو اپنا تفرقہ ختم کرتے ہوئے ملک کو بچانا ہوگا۔ ان کے یہ تبصرے صدر جمہوریہ کے اس بیان کے دوسرے دن سامنے آئے جب کہ صدر نے کہا تھا کہ8نومبر کے نوٹ بندی کے اعلان نے عارضی طور پر ملک کی معیشت کو سست کردیا۔ بنرجی نے اس بیان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مرکزمیں کبھی ایسی کینہ پرور حکومت نہیں دیکھی۔ وہ پرانے ادارے جیسے کہ پلاننگ کمیشن و دیگر کو ختم کررہے ہیں۔ وہ حکومت کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس نے دہشت گردی کی حکومت کو ان پر مسلط کردیا جو اس پر تنقید کرتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانچ سو اور ہزار روپے نوٹ بندی کے باعث ان کی ریاستی حکومت کو جملہ5,500کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ بنرجی نے مرکز پر الزام عائد کیا کہ وہ سی بی آئی کے ذریعہ ان کی پارٹی افراد کو نشانہ بناتے ہوئے نوٹ بندی پر ان کی تنقید کا انتقام لے رہی ہے۔ ترنمول لاء میکرز تپاس پال اور سدیپ پادھیہ حالیہ عرصہ میں تیزی سے ایک کے بعد ایک گرفتار کیا گیا جو کہ روزویلی اسکام جس کی مالیت پندرہ ہزار کروڑ بتائی گئی ،جس میں لاکھوں چھوٹے سرمایہ کاروں نے اپنی رقومات لگائی تھیں، بندو پادھیائے کی گرفتاری کے بعد ہوگلی میں بی جے پی آفس پر حملہ کیا گیا جو کولکتہ سے ساٹھ کلو میٹر دور واقع ہے اور اسے نذرآتش کردیا گیا۔ بی جے یپ قائد کرشنا بھٹاچاریہ کے گھر پر ایک بم بھی پھینکا گیا ۔ بنرجی نے ان کی گرفتاری کو نوٹ بندی کے بعد ترنمول بندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد انہیں نوٹ بندی پر جاریہ مہم کے خلاف انتباہ دینا ہے۔

It Should Be PM Jaitley Or Advani, Says Mamata Banerjee To President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں