والدین اپنے لڑکوں کو خواتین کا احترام کرنے کی تربیت دیں - شاہ رخ خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-09

والدین اپنے لڑکوں کو خواتین کا احترام کرنے کی تربیت دیں - شاہ رخ خان

ممبئی
پی ٹی آئی
نئے س کی شب بنگلور میں دست درازی کے واقعہ پر توسیعی برہمی کے دوران سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی اس کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے لڑکوں کی تربیت اس انداز میں کرنا چاہئے کہ وہ خواتین کا احترام کرنا سیکھیں۔ نئے سال کے واقعہ سے کئی خواتین کی نیندیں حرام ہوگئیں۔ بنگلورو کے ڈاؤن ٹاؤن علاقہ میں 31 دسمبر کو ایک بڑے اجتماع میں جب کہ کافی تعداد میں پولیس بھی موجود تھی اس کے باوجود خواتین کے ساتھ دست درازی کی گئی ۔ جب اس بارے میں شاہ رخ سے پوچھا گیا تو انہوں نے رپورٹرس کو بتایا وہ بھی مماثل احساس رکھتے ہیں کہ جس کا اظہار دیگر فلمی شخصیتوں نے کیا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بالکل غلط ہے ۔ ہم سب کو ماؤں اور والدوں کو اپنے بچوں کی تربیت اس طریقہ سے کرنا چاہئے کہ وہ کم عمری سے ہی خواتین کا احترام کرنا سیکھ جائیں۔51سالہ اداکار یہاں کل شب ڈیزائنر ارچنا کوچھر کے خصوصی فیشن شو کے موقع پر بات کررہے تھے ۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے مسائل کے بارے میں شاہ رخ نے کہا خواتین کا از حد احترام کرنا چاہئے ، چاہے وہ کام کرنے والی پروفیشنلس ہو یا گھریلو بیویاں۔ میں خواتین کا دلی احترام کرتا ہوں۔ میری ماں میرے دل کے قریب رہیں۔ میری بیٹی میرے دل کے قریب ہے ۔ اسی طرح تمام لڑکیوں کا میں دلی احترام کرتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں اب وقت ہے کہ ہم پہچانیں اور اس بات کا تیقن دیں کہ کرہ ارض پر خواتین انتہائی قابل احترام افراد ہیں۔

Parents should teach sons to respect women: Shah Rukh Khan

2 تبصرے:

  1. یہ تبصرہ بلاگ کے ایک منتظم کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. یہ تبصرہ بلاگ کے ایک منتظم کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں