عام آدمی پارٹی کی اترپردیش میں بی جے پی کے خلاف مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-09

عام آدمی پارٹی کی اترپردیش میں بی جے پی کے خلاف مہم

لکھنو
پی ٹی آئی
بی جے پی کے خلاف اپنی لڑائی نئے میدان تک لے جاتے ہوئے، اروند کجریوال کی زیر قیادت عام آدمی پارٹی اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں زعفرانی پارٹی کے خلاف سر گرم مہم چلائے گی جب کہ یہ انتخابی جنگ میں داخل نہیں ہوگی۔ پنجاب اور گوا میں انتخابی طریقہ عمل کی تکمیل کے بعد جہاں اے اے پی مقابلہ کررہی ہے ، تمام قائدین بشمول مہم چلانے والے مشہور قائدین بی جے پی کی ناکامیوں کے بارے میں افشاء کے لئے اتر پردیش پر توجہ مرکوز کریں گے کیونکہ اس نے ملک کے ساتھ دغا بازی کی ہے اور یہ قومی سیاست میں ایک مہیب عفریت ہے۔ اے اے پی کے ترجمان ویبھو مہیشوری نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اے اے پی کے سینئر قائدین کے دوروں کے پروگرام کی تفصیلات پر جلد ہی کام کیاجائے گا لیکن ان میں کم و بیش تمام ہی مرکز میں حکمراں پارٹی کے خلاف مہم چلائیں گے تاکہ عوام کو بی جے پی کا حقیقی چہرہ دکھائین اور ان سے کہیں کہ اگر وہ ریاست میں انہیں منتخب کریں تو کیا کچھ ہوسکتا ہے ۔ دورہ کا ایک تفصیلی پروگرام متعاقب طور پر جاری کیا جائے گا جس میں اے اے پی عوام کو بی جے پی کی سر زد کردہ غلطیوں کے بارے میں واقف کروائے گی جب کہ وہ اتر پردیش انتخابات میں کسی بھی پارٹی کے لئے ووٹس طلب نہیں کریں گے۔ ایسے وقت جب کہ انتخابات میں نوٹ بندی مرکزی مسئلہ ہے بی جے پی انتخابات میں مقابلہ کررہی ہے اور اے اے پی نے نوٹ بندی کو سب سے بڑا اسکام قرار دیا ہے ۔ مہیشوری نے کہا اسے مہم (بی جے پی کے خلاف) کو ایک نئی قسم کی سیاست بھی قرار دیا جاسکتا ہے جس میں ان کی پارٹی انتخابات میں اپنی توانائی اور پیسہ خرچ کرے گی جب کہ یہ نشستوں کے حصول کے لئے نہیں ہوگا ۔ یہ اقدام اس بات کے تیقن کے لئے ہے کہ اتر پردیش کو عوام کی جانب سے غلط فیصلہ کی صورت میں زبردست قیمت نہ چکانی پڑے کیونکہ ریاستی سیاست قومی سیاست پر بڑ ااثر ڈالتی ہے جب کہ آئندہ دو برسوں کے بعد لوک سبھا کے آئندہ انتخابات منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں عوام کو خبردار کرنا ہوگا کس طرح ایک پارٹی جو قومی سطح پر ناکام ثابت ہوگئی ہے۔ کیا وہ سیاسی اہم ریاست میں ایک اچھی علامت ہوگی ۔ اگرچیکہ اے اے پی اتر پردیش کے انتخابی میدان میں نہیں ہے تاہم یہ پنجاب اور گوا میں مقابلہ کررہی ہے جہاں4 فروری کو پولنگ مقرر ہے ۔ یوپی میں انتخابات کے ساتویں مرحلہ کا آغاز11 فروری کو ہوگا اور اس کا اختتام8 مارچ کو ہوگا اور اے اے پی قائدین کو ریاست میں جوڑ توڑ کے لئے کافی موقع ملے گا۔

AAP to campaign against BJP in UP, not to contest polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں