سائیکل کے نشان پر دعویٰ - اکھلیش گروپ کے حلف نامے الیکشن کمیشن میں پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-08

سائیکل کے نشان پر دعویٰ - اکھلیش گروپ کے حلف نامے الیکشن کمیشن میں پیش

نئی دہلی، لکھنو
پی ٹی آئی
سائکل کے امتیازی نشان کے لئے شدید کشمکش کے درمیان اکھلیش یادو گروپ نے آج ایلکشن کمیشن کو حلف نامہ داخل کرتے ہوئے ادعا کیا کہ ان پر219 ارکان اسمبلی میں سے دو سو سے زائد ایم ایل ایز اور68 ارکان کونسل میں سے56 ایم ایل ایز کے بشمول90 فیصد ارکان مقننہ اور مندوبین کے دستخط شامل ہیں۔ امکان کے کہ ملائم سنگھ کیمپ پیر کو اپنی جانب سے حلف نامے داخل کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں گروپوں کو دستاویزات داخل کرنے کے لئے پیر تک کا وقت دیا ہے اور اس کے بعد ہی وہ تین جنوری کو سماج وادی پارٹی میں پھوٹ کے بعد امتیازی نشان کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ اکھلیش یادو گروپ کے دستاویزات ان کے وفادا ر چچا رام گوپال یادو نے داخل کئے دستاویزات داخل کرنے کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ90 فیصد ارکان مقننہ اور مندوبشین اکھلیش یادو کے ساتھ ہیں، اسی لئے یہ بات واضح ہے کہ ہم ہی اصل سماج وادی پارٹی ہیں۔ ہمیں امتیازی نشان سائیکل کا امتیازی نشان الاٹ کیاجائے ۔ دوسری طرفملائم سنگھ نے ا پنے چھوٹی بھائی شوپال یادو ، سینئر پارٹی قائدین اعظم خان ، امبیکا چودھری اسمبلی اسپیکر ماتا پرساد پانڈے اور بعض دوسروں سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔ سماج وادی پارٹی کے خازن اور رکن راجیہ سبھا سنجے سیٹھ نے بھی اکھلیش سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی ۔ چودھری نے ملائم کی رہائش گاہ سے باہر نکلتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ۔ سماج وادی پارٹی ایک رہے گا۔ ایٹاوہ میں ملائم سنگھ کے بھائی ابھئے رام یادو نے شیوپال کی تعریف کی اور خاندان اور پارٹی میں جاری بحران کے لئے اڑیل اکھلیش کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

Akhilesh to move EC over claiming party's symbol

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں