شراب بندی کے لئے نتیش کمار لائق ستائش - وزیر اعظم نریندر مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-06

شراب بندی کے لئے نتیش کمار لائق ستائش - وزیر اعظم نریندر مودی

پٹنہ
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے شراب کے خلاف ایک تحریک کے آغاز پر چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی تعریف کی ہے اور سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ شراب بندی کو بڑی کامیابی دلائیں۔ چند ہفتہ قبل ہی انہوں نے جے ڈی یو کے سربراہ کی جانب سے نوٹ بندی کی تائید پر ان کی تعریف کی تھی۔ یہاں دس ویں سکھ گرو گوبند سنگھ کے350ویں پرکاش پروا کی اختتامی تقریب کے دوران جب کہ شہ نشین پر ان کے ہمراہ نتیش اور ان کی حلیف جماعت آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد موجود تھے کہا کہ میں شراب کے خلاف ایک مہم کا آغا ز کرنے پر نتیش کمار کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لیکن اس کام (شراب بندی) میں بڑی کامیابی کو صرف نتیش کمار یا ایک پارٹی کی کوششوں سے حاصل نہیں کیاجاسکتا۔تمام سیاسی پارٹیوں، سماجی تنظیموں اور شہریوں کو اسے عوامی تحریک بنانے میں اس میں حصہ لینا چاہئے ۔ شراب بندی پر کامیاب عمل آوری کے ذریعہ بہار پورے ملک کے لئے ایک مثال بن جائے گا۔ چیف منسٹر بہار نے وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ وہ پورے ملک میں شراب بندی کو لاگو کریں۔ اس کے رد عمل میں شراب بندی پر وزیر اعظم کا ذکر سامنے آیا ہے ۔ اپنے انتخابی وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے نتیش کمار حکومت نے بہار میں شراب بندی پر مکمل امتناع عائد کردیا ہے۔ کمار نے اپنے خطاب میں ذکر کیا کہ نریندر مودی نے بطور گجرات کے چیف منسٹر کامیابی سے شراب بندی پر عمل کیا۔ مغربی ، ریاست میں یہ اس کی ابتداء سے ہی لاگو ہے۔ اگرچیکہ مودی اور کمار کٹر سیاسی مخالفین ہیں۔ وزیر اعظم نے نوٹ بندی پر متحدہ اپ وزیشن کی جانب سے احتجاجات کی وجہ سے پارلیمنٹ کا سرمائی سیشن ضائع ہوجانے کے بعد، نوٹ بندی کی تائید پر حا ل ہی میں چیف منسٹر بہار کی تعریف کی تھی۔2014ء میں بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امید وار کے طور پر مودی کا نام لی نے پر جے ڈی یو نے این ڈی اے سے کنارہ کشی کرلی تھی۔ دونوں قائدین نے ایک دوسرے کے خلاف2015ء کے اسمبلی انتخابات میں تیز مہم کی قیادت کی تھی ۔آج اس تقریب میں چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل ، بہار کے گورنر ناتھ گووند، مرکزی وزراء رام ولاس پاسوان اور روی شنکر پرساد بھی شہ نشین پر موجود تھے۔ ان کے علاوہ پنجاب کے ڈپٹی چیف منسٹر سکبیر سنگھ بادل مرکزی وزیر ہر سمرت کور، بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجا سومی پرساد یاوا اور سینئر بی جے پی قائد پٹنہ صاحب کے رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا بھی موجود تھے۔ 10 ویں سکھ گرو گوبند سنگھ کی تعظیم میں سرجھکاتے ہوئے وزیر اعظم نے پنچ پیارا پنتھ کے قیام کے ذریعہ ملک کے اتحاد کے لئے ان کی کوششوں کی سراہنا کی۔ 350ویں پرکاش پروا کے وسیع تر انتظامات کے لئے شخصی دلچسپی لینے پر نتیش کمار کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز اپنی جانب سے اس پروگرام کے انصرام میں بہار حکومت کی مدد کرنے کے علاوہ مختلف ممالک میں اپنے سفارتخانوں کے ذریعہ اس تاریخی تقریب کو منارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بیرونی ممالک میں350ویں پرکاش پرواتقاریب کے لئے100کروڑ روپے الاٹ کئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے قائم کردہ کمیٹی کے ذریعہ یہ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم نے بہار میں اس تقریب کے کامیاب انصرام میں مرکز کے تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت ریلوے اور ساتھ ہی وزارت ثقافت نے بہار میں پرکاش پروا کے لئے فی کس چالیس کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ اس تقریب میں وزیر اعظم کے علاوہ نتیش کمار، مرکزی وزراء رام ولاس پاسوان اور روی شنکر پرساد پگڑی باندھے ہوئے تھے ۔ اسی دوران پرکاش سنگھ بادل نے وزیر اعظم کے سکھوں کے ساتھ ان کے خصوصی ربط کی تعریف کی اور برادری کی جانب سے منعقد ہونے والی تمام تقریبات میں ان کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

PM Modi praises Nitish Kumar for 'remarkable ability' over prohibition policy in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں