2017 کے پہلے دن کشمیر میں بازار اور سیاحتی مقامات پر کافی گہما گہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-02

2017 کے پہلے دن کشمیر میں بازار اور سیاحتی مقامات پر کافی گہما گہمی

سرینگر
یو این آئی
ہڑتا ل میں پانچ روزہ راحت کے بعد2017کے آج پہلے دن وادی میں مارکٹس سرگرمیوں میں اضافہ ہوا اور ٹورسٹس مقامات پر لوگوں کی تعداد زیادہ دیکھی گئی ۔ 9جولائی سے ہی وادی کو بے چینی سے گزرنا پڑا ہے۔ بند کے اعلان کی وجہ سے پچھلے دونوں میں عام زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی تھی۔ یہ 9جولائی کے بعد مسلسل تیسرا ہفتہ ہے جب کہ علیحدگی پسندوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مختتم ہفتہ سے لگاتار پانچ دن اپنا معمول کا بزنس انجام دیں۔ قبل ازیں انہوں نے ختم ہفتہ کے بعد ہی راحت کا اعلان کیا تھا۔ مشہور سنڈے مارکٹ میں گاہکوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی جو سینکڑوں اسٹالس سے اشیاء زیادہ تر وولن ملبوسات کی خریدی میں مصروف تھے ۔ کم و بیش تمام سیاحتی مقامات بشمول شہرہ آفاق گلمرگ کا اسکائی ریسارٹ ، پہلگام، کوگرناگ، سون مارگ کے ہیلتھ ریسارٹس پر مقامی افراد کا زیادہ ہجوم دیکھا گیا ۔ وہ نیا سل منانے ان مقامات پر گئے تھے ۔ ایک مقامی بزنس مین ظہور احمد راتھر نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ ہم نیا سال منانے کل شام گلمرگ پہنچے۔ کشمیر میں پچھلے تقریبا چھ ماہ ہر ایک کے لئے بڑے سخت رہے ۔ ہمیں اپنے گھروں میں ہی رہنا پڑا تھا ۔ اب صورتحا لقدرے بہتر ہوئی ہے ۔ میں اور میرے دوست احباب نئے سال کی خوشیاں منانے اور ا کا استقبال مثبت انداز میں کرنے کے لیے آئے ۔ توقع ہے کہ سال2017ریاست اور اس کے عوام کے لئے امن و خوشحالی لائے گا ۔ اسی دوران تاریخی جامع مسجد کے تمام دروازے کھل گئے ہیں اور عوام کو احاطہ کے اندر جانے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ جامع مارکٹ پر بھی گاہکوں کا زیادہ ہجوم دیکھنے میں آرہا ہے ۔ گرمائی صدر مقام سرینگر میں رات کے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے اور یہ اب منفی4.3ڈگری ہے تاہم آج یہاں زندگی عود کر آئی ہے کیونکہ شاپس اور بزنس ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ سڑکوں پر کافی تعداد میں گاڑیاں چلتی دیکھی جارہی ہیں۔ بعض روٹس پر تو ٹریفک جام کے مناظر دیکھے گئے اور ٹریفک پولیس کو انتظامات میں مصروف دیکھا گیا ۔ میسوما، جے کے ایل ایف کے صدر یشین ملک کا مضبوط گڑھ ہے ۔ یسین ملک کو کل سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔ میسوما جانے والی تمام سڑکوں سیول لائنس میں گاڑیوں اور پیدل راہگیروں کی بڑی تعداد نظر آئی ، وہاں آج صبح سے ہی شاپس اور بزنس ادارے معمول کے مطابق کام کرتے دیکھے گئے ۔ لال چوک جو گرمائی صدر مقام کی شہ رگ ہے وہاں بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں چلتی نظر آئیں۔ سیول لائنس میں اصل بزنس مراکز پر بڑی تعداد میں شاپس کھلی تھیں۔ ریڈیو کشمیر سری نگر سے تین کلو میٹر طویل مارکٹ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ کی کراسنگ، لال چوک ریگل چوک اور عامرہ کدا ل پر بھی بڑی تعداد میں گاہک دیکھے گئے جو وادی کے مختلف حصوں سے آئے تھے۔ سرد موسم کی وجہ سے شہر کی ہوٹلیں گاہکوں سے بھرپور نظر آئیں سڑک کنارے ٹی اسٹالس کا بھی آج صبح سے اچھا کاروبار رہا۔ اپ ٹاؤن میں بھی صورتحا ل مختلف نہیں تھی ۔ وہاں شاپس اور تجارتی ادارے آج صبح کے اوائل سے ہی کشادہ رہے جب کہ تمام سڑکوں پر ٹریفک چلتی رہی ۔ رام باغ پر ایر پورٹ روڈ پر تاہم ٹریفک جام دیکھا گیا کیونکہ فلائی اوور کا تعمیری کام جزوی طور پر بحا ہ ونے کی وجہ سے رکاوٹ کھڑی کردی گئی تھی۔ اسی دوان تمام جنوبی کشمیر بشمول اننت ناگ، پلوامہ، کلگام، اونتی پورہ اور پمپور ے میں بزنس اور دیگر سر گرمیاں معمول کے مطابق رہیں۔ شمایل کشمیر کے بنڈی پور، بارہمولہ ،اجس، پٹن اور پلہالن سے بھی مماثل اطلاعات وصول ہوئیں، تاہم سرحدی کشمیر ضلع کپوارہ میں ہنڈواڑہ میں صورتحال کشیدہ محسوس کی گئی جہاں کل ایک ناکہ پارٹی پر حملہ میں ایک پولیس ملازم کی ہلاکت کے ذمہ دار عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے ایک بڑی تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ معمول کے مطابق سر گرمیوں کی بحالی کی اطلاعات وسطی کشمیری اضلاع کندریل اور ب دگام بشمول کنگن، چرار شریف ،چدورا اورچنا پورہ سے بھی ملیں جہاں شاپس اور تجارتی ادارے کھلے رہے اور تمام سڑکوں پر گاڑیاں چلتی رہیں۔

Kashmir: Markets, tourist spots abuzz with activities on 1st day of 2017

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں