فوج اور فضائیہ کے نئے سربراہوں نے عہدہ کا جائزہ لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-01

فوج اور فضائیہ کے نئے سربراہوں نے عہدہ کا جائزہ لیا

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہفتہ کے روز نئے فوجی سربراہ بپن راوت اور فضائیہ کے چیف ایر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنوانے اپنے عہدوں کا جائزہ لیا۔ دونوں موجودہ سربراہان جنرل دلبیر اور فضائیہ سربراہ اروپ راہا نے انہیں چارج حوالے کیا۔ جنرل راوت کو چارج حوالے کرنے سے قبل ساؤتھ بلا کے لان میں جنرل سنگھ کے لئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ فضایہ کے ہیڈ کوارٹر وایو بھون میں سبکدوش اور نئے دونوں سربراہ راہا اور ایر چیف مارشل بی ایس دھنوا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنرل سنگھ اور ایر چیف مارشل راہا دونوں ہفتہ کے روز سبکدوش ہوگئے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب ہندوستانی فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے تیار ہے۔یہ بات جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے کہی جو فوجی سربراہ کے عہد ہ سے آج سبکدوش ہوگئے ۔ انہوں نے کھلی چھوت دینے اور ایک رتبہ ایک وظیفہ نافذ کرنے پر حکومت سے بھی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے دوران در اندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں ہلا ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد بھی دوگنا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے تیارہے ۔ ان کی میعاد کے دوران فوج نے آپریشنل تیاری پر توہج مرکوز کی تھی۔ سہاگ نے کہا کہ جب انہوں نے عہدہ کا جائزہ لیا تھا تو کہا تھا کہ ہمارے مفاد کے خلاف کارروائی کا ہم فوری مناسب اور شدت سے جواب دیں گے ۔ ہندوستانی فوج نے گزشتہ ڈھائی برسوں میں یہ کر دکھایا ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب ساؤتھ بلاک لانس میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد دلبیر سنگھ نے کہا کہ ملک کی43برسوں تک خدمت کرنے کے بعد میں سبکدوش ہورہا ہوں۔ ان شہیدوں کو میرا سلام جنہوں نے عظیم قربانیاں دیں۔ دلبیر سنگھ نے کہا کہ کارروائیوں کو انجام دینے میں کھلی چھوٹ دینے کے لئے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہندوستانی فوج کی ستائش کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا کہ ہندوستانی فوج دنیا کی بہترین طاقتور فوج ہے۔ ہمارے قائدین قابل اور فوجی بہادر ہیں۔

Indian Army & Air Force get new chiefs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں