ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-11-10

ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب

9/نومبر
واشنگٹن
ایجنسیز
ڈونالڈ ٹرمپ نے الیکشن میں فلوریڈا، اوہایو، پینسلوینیا اور شمالی کیرولائنا جیسی متذبذب ریاستوں میں کامیابی حاصل کی اور وائٹ ہاؤس میں آئندہ چار برس کے لئے اپنی جگہ پکی کرلی ۔ ٹرمپ نے وسکونسن میں فتح کے نتیجہ میں270الیکٹورل ووٹوں کا وہ ہدف پار کیا جو امریکی صدر بننے کے لیے لازی ہے۔ فتح کے بعد نیو یارک میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ابھی ہلاری کلنٹن نے فون کر کے ہمیں ، ہم سب کو مبارکباد دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک متحد قوم بن جائیں۔ امریکہ کے نو منتخب صدر نے ہلاری کو ایک سخت مخالف امید وار تسلیم کیا اور کہا کہ ہلاری کلنٹن نے بہت سخت مقابلہ کیا اور میں امریکہ کے لئے ان کی کوشش کی قدر کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شروع ہی سے کہا تھا کہ یہ صرف ایک انتخابی مہم نہیں بلکہ تحریک تھی جس میں لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا جو چاہتے تھے کہ حکومت لوگوں کی خدمت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر کام کریں گے اور امریکہ کو عظیم بنائیں گے ۔ میں نے زندگی بھر بزنس کیا ہے اور میں انے امریکہ میں زبردست مواقع دیکھے ہیں ۔ ہر امریکی توجہ کا مرکز ہوگا۔ہم نے ا پنے اندرون شہر وں اور شاہراہوں، ہسپتالوں اور انفراسٹرکچر میں بہتری لائیں گے اور لاکھوں لوگوں کو روزگار کا موقع فراہم کریں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر انتخابی مہم کے دوران دوسر ے ملکوں کے بارے میں اپنی رائے میں اعتدا ل لاتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے ، جو ہم سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکوں کے ساتھ شراکت کریں گے نہ کہ مقابلہ بازی۔ ٹرمپ نے اس موقع پر اپنے والدین ، بہن بھائیوں اور بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریپبلکن پارٹی کے اہم ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس مہم میں ان کے ساتھ تھے ۔ ٹی وی اسٹار، ریئیل اسٹیٹ ٹائیکون اور سیاسی میدان میں نووارد ڈونالڈ ٹرمپ نے جب گزشتہ سال صدارتی امید وار بننے کا اعلان کیا تو ان کا شدید مذاق اڑایا گیا اور انہوں نے منگل کو رات گئے تقریر میں کہا کہ یہ سا ل ان کے لئے انتہائی مشکل تھا۔ ٹرمپ نے28ریاستوں میں کامیابی حاصل کی جن میں پینسلوینیا اور وسکونسن جیسی ریاستیں بھی ہیں جہاں سے بالترتیب1988ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ساتھ ریپبلکن ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں بھی اکثریت برقرار رکھی ہے۔ ادھر69سالہ ہلاری کلنٹن کی نظر امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے پر تھی مگر اس الیکشن میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب کرنے سے انکار کردیا ۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ہلاری کلنٹن پچاس میں سے صرف18ریاستوں میں کامیاب ہوسکیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب چونکا دینے والے نتیجہ میں بہت بڑے تاجر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج منجھی ہوئی سیاستداں ہلاری کلنٹن کو کانٹے کی ٹکر دی اور شکست دے دی ۔ تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے وہ امریکہ کے پینتالیسویں صدر بن گئے ۔ ان کی شروعات سیاسی اجنبی کی حیثیت سے ہوئی تھی ۔ یہ ڈیمو کریٹک امید وار ہلاری کلنٹن کے لئے دل ٹوٹنے جیسا تھا جو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کی امید کررہی تھیں۔ ٹرمپ نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے288الکٹورک کالج ووٹس حاصل کئے جب کہ ہلاری کلنٹن کو215پر اکتفا کرنا پڑا ۔ صدارتی الیکشن جیتنے کے لئے 538الکٹورل کالج ووٹس میں270کی ضرورت ہوتی ہے۔70سالہ رئیس کا پنسلونینا، اوہیو، فلوریڈا، ٹکساس اور نارتھ کیرولینا میں مظاہرہ عمدہ رہا جس سے انہیں جیت میں مد د ملی۔
Donald Trump Elected 45th President Of The United States Of America

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں