ہم پاکستان کے عوام سے نفرت نہیں کرتے - وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-15

ہم پاکستان کے عوام سے نفرت نہیں کرتے - وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

بنگلور
ایجنسیاں
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پاکستان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر اس کے اپنے طور سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتا ہے اس خصوص میں ہندوستان کی مدد حاصل کرسکتا ہے ۔راج ناتھ سنگھ نے جو بنگلور میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے سلسلہ میں مدد و اعانت کرتے ہوئے دنیا سے الگ تھلگ ہوجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا اگر حکومت پاکستان دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے اور اگر حکومت پاکستان اس کے اپنے طور پر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی ہے تب یہ ہندوستان کی مدد حاصل کرسکتی ہے ۔ ہندوستان، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کردینے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کی گئیں۔ اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے وزیر اعظم کے طور پر حلف برداری کی تقریب میں پروسی ممالک کے تمام سربراہان حکومت و مملکت کو مدعو کیا تھا تاکہ یہ پیا م بھیجا جاسکے کہ ہندوستان ان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیکن پاکستان نے یہ بات نہیں سمجھی اور خلاف ورزی کرتے ہوئے فائدہ اٹھانا چاہا وہ بظاہر اوڑی دہشت گردانہ حملوں کا ذکر کررہے تھے ۔ وزیر داخلہ نے کہا ہم پاکستان کے عوا م سے نفرت نہیں کرتے ہیں مگر پاکستان میں دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں ۔

We don't hate Pak people but terrorism in Pakistan: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں