معمرین کے حقوق کی حفاظت ضروری - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-02

معمرین کے حقوق کی حفاظت ضروری - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

نئی دہلی
یو این آئی
سماج کے معمر افراد کو راحت پہنچانے کو ایک عظیم ہدف قرار دیتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج کہا کہ معمرین کی معاشی آزادی اور سماجی شمولیت کے لئے مزید دیگر ذریعوں سے بھی معمر افراد کے حقوق کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی یوم معمرین کے موقع پر معمرین، معروف عمر رسیدہ افراد اور معمرین کی خدمت میں مصروف معروف اداروں میں قومی ایوارڈ، وایو شریشٹھا ، کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنب مکرجی نے کہا کہ وزارت سماجی انصاف اور روزگار نے سماج میں معمرین کو راحت پہنچانے کے سلسلہ میں بہت بہتر کام انجام دے رہی ہے ۔ مرکزی وزارت سماجی انصاف کی کوششیں دیگر مرکزی وزارتوں کے لئے بھی ایک مثال ہیں لیکن معمرین کو راحت پہنچانے ایک بڑا کام ہے۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ معمرین کو راحت پہنچانے ایک بڑا ہدف ہے ۔ ملک میں معمرین جو ہماری آبادی کے ساٹھ سال سے اوپر کے لوگ ہوتے ہیں، ان کی تعداد ملک میں10.5کروڑ پے ۔ ان میں سے5.1کروڑ مرد اور5.3کروڑ خواتین ہیں ۔ موجودہ صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ سال2026ء تک مرد اور خواتین معمرین کی تعداد بالترتیب8.4اور8.8ہوجائے گی جو کل آبادی کے 10فیصد ہوں گے ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید افراد کو تربیت اور طبی انفراسٹرکچر میں توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر سماجی انصاف اور روزگار تہور چند گہلوٹ اور ان کے نائبین کرشنا پال اور وجئے سمپلا بھی موجود تھے ۔ صدر جمہوریہ نے مختلف معمرین اور معمرین کی خدمات میں مصروف اداروں ، وایو شریشٹھا، پیش کئے ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند نے مختلف زمروں میں قومی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد بھی پیش کی اور معمرین کے تئیں ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ بحیثیت ایک ہندوستانی کے معمرین کے تئیں بہتر سلوک روا رکھنا ہندوستان سماج کے اہم اقدار میں شامل ہے ۔ اس موقف کو دستور کے دفعہ41میں بیان کیا گیا ہے ۔

Society Should Care for the Elderly, Cherish Their Contribution: President Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں