پاکستانی فنکاروں کی باعزت وطن واپسی کی جائے - ابو عاصم اعظمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-03

پاکستانی فنکاروں کی باعزت وطن واپسی کی جائے - ابو عاصم اعظمی

تھانے
پی ٹی آئی
سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اگر پاکستانی فنکاروں کو ان کے وطن واپس کردیاجارہا ہے تو انہیں عزت و احترام کے ساتھ واپس کیاجان چاہئے ۔ ابو عاصم اعظمی نے تھانے میں گاندھی جینتی تقاریب میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستانی فن کار مداخلت کاروں کے طور پر ہندوستان نہیں آئے ہیں بلکہ ہمارے ملک نے انہیں ویزا دیا ہے ۔ جس پر وہ یہاں آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا لہذا انہیں ان کے اپنے ملک واپس کردیاجارہا ہے ان کے ویزا کو منسوخ کردیا جانا چاہئے ۔ انہیں عزت و احترام کے ساتھ ان کے ملک واپس کیاجانا چاہئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو آرمی کی جانب سے خط قبضہ کے پاس حالیہ سرجیکل آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کی جانب سے ان کے دور اقتدار میں تا حال کیاجانے والا واحد اچھا کام ہے ۔ اوڑی میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستانی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے کے بارے میں ایک نزاع پیدا ہوگیا ہے ۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا، گاندھی جی کی تعلیمات کا قتل عام کردیاجارہا ہے ۔ جب کہ ان کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے لئے منادر کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ۔ یہ ایک بدبختانہ بات ہے۔
ممبئی
پی ٹی آئی
اداکار اوم پوری اور ہدایت کار ناگیش ککونور پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں آگے آئے ہیں ۔ پوری نے کہا کہ پاکستانی فنکار یہاں غیر قانونی طور پر کام نہیں کررہے ہیں اور اگر انہیں واپس بھیج دیاجائے تو ہندوستانی پروڈیوسرس جنہوں نے اپنی فلموں کے لئے ان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے انہیں بھارتی نقصانات میں مبتلا ہونا پڑے گا۔ 65سالہ اداکار نے کہا کہ جب حکومت کوئی کارروائی کرتی ہے تب ہم تما م کو خاموش رہنا چاہئے یہ مشکل معاملہ ہوگا جب کہ ہم پاکستان کے فنکاروں کو جو یہاں کام کررہے ہیں واپس روانہ کردیں یا قیام کی اجازت دیں۔

If Pakistan artists are sent back, it should be done with respect: Abu Azmi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں