ہندوستان دنیا کی سب سے تیز رفتار معیشت - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-10

ہندوستان دنیا کی سب سے تیز رفتار معیشت - ارون جیٹلی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان ، معکوس ماحول میں بھی بہتری کارکردگی پیش کرنے حوصلہ رکھتا ہے ۔ ہندوستان اب دنیا میں مرکزی مقام کا حامل ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا۔ تاہم جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان اپنے ہی علاقہ میں چوکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودگی شرح نمو کافی ہے ۔ ارون جیٹلی واشنگٹن میں عالمی بینک اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے سالانہ اجلاس میں اعلیٰ اختیاری وفد کے ہمراہ شریک ہیں، پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے اطراف بہت زیادہ عالمی صوتیات پائی جاتی ہیں۔ ہم کبھی عالمی منظر پر اتنے نہیں ابھرے تھے جتنے اب ہیں، جسے آپ کو قبول کرنا ہوگا لیکن میں یہ بات کہنا چاہوں گا کہ ہندوستان پہلے سے بہت زیادہ حوصلہ مند ہوگیا ہے ۔ ساری دنیا سے پتہ چلتا ہے کہ ہم نے بہت بہتر کام انجام دیا ہے ۔ جب کہ ا پنا خود کا محاسبہ کرتے ہوئے ہمارا احساس ہے کہ یہ ہمارے لئے کافی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر کوئی بری چیز وقوع پذیر نہ ہو تو ہم مزید بہتر کام کرسکتے ہیں ۔ ہماری بے تکانی اور بے قراری سے پتہ چلتا ہے کہ ہم بہت بہتر کام کرنا چاہتے ہیں ۔ اور ساری دنیا کے معکوس ماحول میں ہم بہتر کام کرنے کے متمنی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی تازہ پیش قیاسی کے بموجب ہندوستان آئندہ دو برسوں میں7.6فیصد شرح نمو کی طرف رواں رہے گا ۔ جس سے ہندوستان دنیا کی سب سے تیز رفتار معیشت بن رہا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے آئندہ کئی برسوں کے لئے معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے لئے جو منصوبہ بندی کی ہے جس سے ہندوستان کی معیشت کی شرح نمو میں گراوٹ ہونے کی توقع نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں جیٹلی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بین الاقوامی ہو یا دیسی دونوں قسم کی سرمایہ کاری، جو ہم حاصل کررہے ہیں اس کی ترقی کی مناسب شرح ہم حاصل کررہے ہیں ۔ اگر ترقی دنیا کی طرف مڑ جاتی ہے تب بھی آپ ترقی کی طرف ہی رواں دواں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی جیسے معاشی اصلاحات کے ڈھانچے ترقی میں مزید اضافہ کریں گے۔ جیٹلی نے عالمی معیشت کی سست رفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی اس بارے میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ عالمی معاشی سست روی کب تک جاری رہے گی۔ عالمی سطح پر اس کا کوئی مخصوص جواب نہیں ہے کہ کس طرح کلی طور پر عالمی سست رفتاری کا مقابلہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی معاشی سست رفتاری کے ماھول میں جینا سیکھ لیا ہے اور ایسے ماحول میں بھی ہندوستان نے جینا سیکھ لیا ہے جس میں عالمی معیشت بہت زیادہ مددگار ثابت نہ ہوتی ہو۔ عالمی ماحول ترقی کے لئے بہت زیادہ مددگار نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ جب سے ہندوستان تیز رفتار ترقی کررہا ہے ، فطری طور پر ہندوستان ، بیرونی راست سرمایہ کاری حاصل کررہا ہے ۔، انہوں نے کہا کہ بہتر مانسون، پے کمیشن، مناسب شرح نمو، دیسی طلب بشمول دیہی طلب میں اضفاہ ہوا ہے ۔

India at world's centre stage but can do better: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں