باب ڈلن کو ادب کا نوبل انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-14

باب ڈلن کو ادب کا نوبل انعام

Bob-Dylan-2016-Nobel-prize-in-literature
اسٹاکہوم
آئی اے این ایس
مشہور گلوکار اور نغمہ نگار باب ڈلن کو جاریہ سال کا ادب کا نوبل انعام دیا گیا ہے ۔ سویڈش اکیڈیمی کی جانب سے اس اعلان نے دنیا بھر میں ادبی حلقوں کو حیران کردیا ہے لیکن اکیڈیمی کا کہنا ہے کہ باب ڈلن نے اپنے نغموں کے ذریعہ شاعری کو اظہار کی نئی جہتوں سے روشنا کرایا ہے ۔75برس کے باب ڈلن کے بعض نغمے ، مخالف جنگ اور شہری حقوق کی تحریکوں کے ترانے بن گئے تھے۔ ڈلن1941ء میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا نام رابرٹ ایلن زمرمین رکھا گیا تھا ۔ انہو ں نے1959ء میں منی سوٹا کے کافی ہاؤس میں ا پنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسیقی کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ ان کے بیشتر مقبول نغمے1960ء کے دہے میں منظر عام پر آئے جن میںBlowin in the WindاورThe Times They are A Changinشامل ہیں جو مخالف جنگ اور شہری حقوق کی تحریکوں کے ترانے بن گئے۔

Bob Dylan wins 2016 Nobel prize in literature

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں