کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردانہ حملہ - 61 افراد جاں بحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-26

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردانہ حملہ - 61 افراد جاں بحق

کوئٹہ
پی ٹی آئی
دلیرانہ حملہ میں کم ازکم61افراد جن میں بیشتر پولیس کیڈٹس ہیں، اس وقت جاں بحق ہوگئے اور دیگر118زخمی ہوگئے جب خود کش جیاکٹس پہنے تین عسکریت پسندوں نے پاکستان کے گڑ بڑ زدہ صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈیمی پر حملہ کردیا۔ صوبائی دارالحکومت کی سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ کالج پر عسکریت پسندوں کا حملہ کل رات لگ بھگ11:10بجے شروع ہوا ۔ پاکستانی سیکوریٹی فورسس نے فوری کارروائی کی اور اکیڈیمی سے سینکروں کیڈٹس کوبچالیا ۔ سیکوریٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ میں60سے زائد کیڈٹس جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ تقریباً115زخمی ہوئے ۔ صوبہ بلو چستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ٹویٹ کیا کہ 118زخمی ہوئے۔ بگٹی نے قبل ازیں اخباری نمائندوں کو بتایا تھا کہ حملہ تین دہشت گردوں نے کیا۔ انٹر سرویس پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) کا اندازہ تھا کہ دہشت گرد پانچ تا چھ ہوں گے ۔ بگٹی نے کہا کہ حملہ کے وقت کالج ہاسٹل میں تقریبا700پولیس کیڈٹس اور دیکروٹس موجود تھے ۔ دو عسکریت پسندوںنے گھیر لئے جانے پر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جب کہ ایک سیکوریٹی فورسس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں مارا گیا۔تمام بینوںنے خود کش جیاکٹس پہن رکھے تھے۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کارپس میجر جنرل شرافگن نے یہ بات بتائی۔ انہوںنے مزید کہا کہ سمجھاجاتاہے کہ تین دہشت گردوں کا تعلق عسکریت پسند گروپ جھگنوی کے العالمی دھڑے سے ہے جس کا الحاق پاکستانی طالبان سے ہے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوںکوبتایا کہ عسکریت پسند اپنے آقاؤںسے افغانستان بات کررہے تھے اور ان سے ہدایتیں لے رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ سیکوریٹی فورسس نے چار گھنٹوں میں کالج کی اچھی طرح تلاشی لے لی۔ اسی دوران پولیس کا کہناہے کہ کمپاؤنڈ کلیر ہوگیا ہے لیکن تلاشی مہم جاری ہے ۔ تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختایر کرنے والے ایک گروپ اور اسلامک اسٹیٹ نے حملہ کی ذمہ داری لی تھی۔ پاکستان کے طاقتور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچ گئے۔ انہوں نے جاںب حق افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اکیڈیمی کا دورہ کیا جہاں عہدیداروں نے انہیں حملہ کی جانکاری دی۔ وزیر اعظم نواز شریف بھی کوئٹہ پہنچے۔ انہوں نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے آج کی تمام مصروفیتیں منسوخ کردیں۔
نئی دہلی
آئی اے اینا یس
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے منگل کے دن پاکستان کے کوئٹہ شہر میں دہشت گرد حملہ پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردیکا کسی بھی شکل میں جوازنہیںہ وسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ی میں ملوث غیر مملکتی عناصر پر شکنجہ کسا جانا چاہئے۔

61 killed in terror attack on Pak police training college Quetta

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں