ذات پات نسل یا زبان کی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر زور - جان کیری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-01

ذات پات نسل یا زبان کی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر زور - جان کیری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان کو رواداری کا سبق اس مرتبہ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے پڑھایا اور کہا کہ کہیں بھی سماج کی تقسیم بہتر نہیں ہے کیونکہ اس سے عدم رواداری اور حکمرانی سے مایوسی پیدا ہوتی ہے ۔ جان کیری نے ہندوستان میں نسل، زبان اور ذات پات کے قطع نظر تمام شہریوں کے حقوق برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ عوام کو جیل جانے کے خوف کے بغیر پر امن انداز میں احتجاج کا موقع دیاجانا چاہئے ۔ کیری کا یہ ریمارک اس تناظر میں اہم ہے کہ امریکہ نے حال ہی میںبنگلورو ایمنسٹی انٹر نیشنل کے خلاف کشمیر کی تائید میں جلسہ منعقد کرنے پر اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کئے جانے کے بعد اظہار رائے کی آزادی میں کہا تھا۔ کیری نے آئی آئی ٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان ہمارے جمہوری اقدار پر یقین رکھیں گے اور اس آزادی کو برقرار رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کے حقوق کا ذات ، پات، زبان اور نسل کا لحاظ کئے بغیر احترام کرناچاہئے۔ شہریوں کو ان کے خیالات کے اظہار کی خاطر پر امن احتجاج کا اس طرح موقع دیاجانا چاہئے کہ انہیں اس احتجاج کے نتیجہ میں انتقام یا جیل بھیج دئے جانے کا خوف نہ ہو ۔ انہوںنے کہا کہ غلط حکمرانی اور بد عنوانی نوجوانوں میں مایوسی پیدا کرنے کی اہم وجوہات میں سے ہیں۔ دہشت گردی کے بارے میں کیری نے کہا کہ ہمیں نیک نیتی کے ساتھ مل جل کر کام کرنا ہوگا تاکہ دہشت گردوں کو کوئی جائے پناہ نہ ملے اور نہ ہی وہ مستقبل کی تیاری اور منصوبہ بندی کے لئے کوئی ٹھکانہ پائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور اس کی جڑوں پر وار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک ایسا سماج جو اپ نے تمام شہریوں کو یکساں مواقع نہیں دیتا انتہا پسندوں یا دہشت گردوں کے لئے بنیاد بن جاتا ہے۔ چنانچہ ہمیں برداشت، قبولیت، باہمی افہام و تفہیم اور ہر مذہب و طبقہ کا احترا م کرتے ہوئے خلیج کو پاٹنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بین مذاہب رواداری کی کوششوں میں مصروف افراد سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کو اور ساتھ ہی اپنے مذہب کی خوبصورتی کو بھی واضح کریں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں