مرکزی ملازمین کی 2 ستمبر کو ہڑتال - مودی حکومت پر نا انصافی کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-01

مرکزی ملازمین کی 2 ستمبر کو ہڑتال - مودی حکومت پر نا انصافی کا الزام

نئی دہلی
یو این آئی
مرکز کے اس دعوے کے باوجود کے اس نے محنت کش طبقہ کی شکایات کی یکسوئی کردی ہے ، مختلف ٹریڈ یونینوں اور مزدوروں و ملازمین کی فیڈریشوں نے2ستمبر کو ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بارہ نکاتی منشورہ مطالبات پر زورہ دیاجاسکے جس میں اقل ترین اجرتوں میں اضافہ اور اقل ترین وظیفہ کا تین ہزار روپے ماہانہ تعین کرنا بھی شامل ہے ۔ سی آئی ٹی یو کے ترجمان اشوک سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شکایت کی ، حکومت سرمایہ کاروں کی دوست ہے، یہ ورکرس کے مفادات کی مخالفت ہے ، یہ لیبر قوانین کا کوئی احترام نہیں کرتی ہے ۔ ہم نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اقل ترین اجرتوں کو18ہزار روپے ماہانہ سے کم نہ رکھا جائے لیکن حخومت اس کا صرف پچاس فیصد ادا کرنا چاہتی ہے ۔ مزید یہ کہ اس نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ٹریڈ یونینوں سے صرف ایک بار 2015سے بات چیت کی تھی ارو اس کی جانب سے ستمبر2015کے بعد کوئی مذاکرات نہیں کئے گئے ہیں ۔ مود ی حکومت کی جانب سے ورکرس کے ساتھ صریح نا انصافی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ملک میں اس طرح کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ ہم ، ہمارے وقار کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے اور مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ مودی حکومت نے اچھے دن کی فضاء قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ غریب ورکرس کی مخالفت ہے جو ملک کی ترقی کے ستون ہیں ۔ انہوں نے بتایا ہم وزارت دفاع میں سو فیصد بیرونی راست سرمایہ کاری کے مخالف ہیں کیونکہ اس سے ملک و قوم کی سلامتی کے سلسلہ میں مفاہمت کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔ جہاں تک ریلویز میں بیرونی راست سرمایہ کاری کا تعلق ہے۔ ٹرینوں کے کرایوں کی شرحیں اس قدر بڑھ جائیں گی کہ وہ ، عام آدمی کے لئے ناقابل برداشت ہوجائیں گی اور عام آدمی اس کے متحمل نہیں رہین گے ۔ لہذا میں ذرائع ابلاغ پر زور دیتا ہوں کہ وہ محنت کش طبقہ کی مصیبتوں کو پیش کریں اور ہڑتال کی اپیل میں تعاون کریں ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے عوامی نظام تقسیم کو آفاقی بناتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ پر کنٹرول کے لئے فوری قدم اٹھائے جائیں ۔ علاوہ ازیں جامع اقدامات کے ذریعہ بے روزگاری کو دور کیاجائے ۔

One Day Strike on 2nd September, 2016

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں