پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج زور دے کر کہا کہ حکومت، کشمیر میں امن اور معمول کی صورتحال کی بحالی کے اقدامات کرتے ہوئے سبھی کو اعتماد میں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے بے چینی کو زیادہ عرصہ تک برداشت کرنا، نہایت دشوار ہے ۔ انہوں نے طلایہ گرد بحری جہاز آئی سی جی سارتھی کو بیڑہ میں شامل کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت، کشمیر میں صورتحال بہتر بنانے اپنے بل بوتے پر کام کررہی ہے ۔ عوام سے بات چیت ہوچکی ہے ۔ کل جماعتی وفد کے دورہ کے بعد سو چ میں بڑا بدلاؤ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، ریاست کا حال مین دورہ کرچکے کل جماعتی وفد کی سفارشات پر عمل کررہی ہے ۔ کل جماعتی وفد نے صورتحال کا جائزہ لینے جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ کوئی بھی قدم اٹھاتے وقت سبھی کو اعتماد میں لیاجائے ۔ ہم اس پر کام کررہے ہیں ۔ کشمیر کے عوام کو احساس ہوگیا ہے کہ بے چینی کو طویل عرصہ تک برداشت کرنا دشوار ہے ۔ عوام محسوس کرنے لگے ہیں کہ امن اور معمول کی صورتحال بحال ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہماری کوشش ہوگی کہ کشمیر پر سبھی کو اعتماد میں لیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ مرکز ، روزگار کی فراہمی اور ریاست کی ترقی کی کوششوں میں مدد دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات پہلے کے مقابلہ قابومیں ہیں ۔ آئندہ دنوں میں کشمیر کی صورتحال پوری طرح کنٹرول میں ہوگی۔ریاست کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے مرکزی حکومت نے حکم دیا ہے کہ ریاست میں دس ہزار اسپیشل پولیس آفیسرس کی بھرتی کی جائے ۔ ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ مرکزی حکومت نے تمام ترقیاتی امور کے لئے فنڈنگ بھی کی ہے۔ سرحد پار سے در اندازی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ در اندازی ماضی میں بھی ہوتی رہی ہے لیکن2015ء میں یہ گھٹ گئی تھی۔2016 ء میں اس میں اضافہ ہوا ہے لیکن نیم فوجی دستے، دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں