راہول گاندھی کانگریس کو تحلیل کرنے کا کام کررہے ہیں - نتن گڈکری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-24

راہول گاندھی کانگریس کو تحلیل کرنے کا کام کررہے ہیں - نتن گڈکری

پاناجی
پی ٹی آئی
کانگریس نائب صدر راہول گاندھی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے آج کہا کہ وہ آزادی حاصل کرنے کے بعد عظیم و قدیم پارٹی کو تحلیل کرنے مہاتما گاندھی کے ارادے کو حقیقت میں بدلنے کے ضمن میں کام کررہے ہیں ۔ گوا میں عاپ کا کام آئندہ انتخابات کے دوران بی جے پی کو فائدہ حاصل ہوگا کیوں کہ وہ کانگریس کے ووٹ بینک کو کھاجائے گی۔ مہاتما گاندھی کا خواب تھا کہ آزادی کے بعد کانگریس کو تحلیل کردیاجانا چاہئے اور راہول گاندھی ا ور دیگر کانگریسی قائدین کے بشمول کئی افراد اب ان کے خواب کی تکمیل کے ضمن میں مصروف ہیں اور مہاتما گاندھی کے خواب کی تکمیل2017ء کے اسمبلی انتخابات کے دوران گوا سے شروع ہوگی جب ریاست سے کانگریس کا صفایاہوجائے گا ۔ انہوں نے چیف منسٹر لکشمی کانت پرسیکر کی موجودگی میں یہ بات کہی جنہوں نے گوا میں بی جے پی ارکان اسمبلی اور کارکنوں کے ساتھ سلسلہ وار اجلاس منعقد کئے اور کہا کہ سیاسی منظر پر عام آدمی پارٹی کے ابھرنے کے بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔ میں عام آدمی پارٹی سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ عام آدمی پارٹی دس فیصد ووٹ حاصل کرے گی وہ ہم سے صرف دو ووٹ حاصل کرے گی۔ جب کہ آٹھ فیصد ووٹ کانگریس کو ملیں گے ۔ میں عام آدمی پارٹی سے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ ریاست میں تمام امکانی فروغ حاصل کرے ۔ گڈ کری نے دعویٰ کیا ہے کہ گوا میں کئی کانگریس قائدین مایوسی کے عالم میں کانگریس میں شامل ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Rahul working on Gandhi's desire to dissolve Cong, Union Minister Nitin Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں