پی ٹی آئی
نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکامی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ عہد کیا کہ وہ انہیں کسانوں کے مسائل سننے پر مجبور کردیں گے ۔ راہول گاندھی نے جو آج شام جھانسی کے علاقہ مورائی پور میں کسانوں کے جلسے سے خطاب کررہے تھے کہا ڈھائی سال گزر گئے ہیں لیکن مودی جی اپنا کوئی بھی انتخابی وعدہ نبھانے میں ناکام رہے ہیں ۔ کسی کے بھی بنک اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپے جمع نہیں ہوئے ہیں لیکن وجئے مالیہ ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ راہول نے جو دیواریا تا دلی کسان یاترا کے دس ویں دن جھانسی آئے ہیں ۔ کسان ٹرسٹ مودی جی مسٹ الفاظ کو دہرایا اور یہ وعدہ کیا کہ وہ وزیر اعظم کو کسانوں کو در پیش مسائل کی سماعت پر مجبور کردیں گے ۔ راہول گاندھی نے کانگریس کارکنوں سے کہا کہ وہ مواضعات کا رخ کریں اور کسانوں خے نام اور ان کے پتوں اور ان کے ناموں پر قرضہ جات کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اسے ان کو روانہ کریں ۔ ان کی پارٹی وزیر اعظم کی توجہ اس مسئلہ پر مبذول کرائے گی اور ساتھ ہی ساتھ احتجاجی مظاہرے منظم کرے گی۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں