لیفٹننٹ گورنر کے دفتر اور عام آدمی پارٹی وزرا میں لفظی جنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-18

لیفٹننٹ گورنر کے دفتر اور عام آدمی پارٹی وزرا میں لفظی جنگ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی وزراء ستیندر جین ار کپل مشرا آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کے لئے ان کے دفتر پہنچے، جنہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا کو فیکس کیا تھا کہ وہ فن لینڈ کا دورہ مختصر کرتے ہوئے واپس ہوجائیں ، لیکن یہ ملاقات نہیں ہوسکی، کیونکہ نجیب جنگ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے ، جس کے ساتھ ہی دونوں طرف سے تازہ لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ مشرا نے نجیب جنگ پر طنز کرتے ہوئے کہا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آج وہ کام کے موڈ میں نہیں ہیں ۔ بہر حال ایل جی کے دفتر نے واپس جواب دیا ار کہا کہ یہ ہفتہ کے تمام سات دن کا ر کرد رہتا ہے اور وزراء نے ملاقات کا وقت پیشگی حاصل نہیں کیا تھا۔نجیب جنگ کے دفتر عام آدمی پارٹی حکومت پر ایک ایسے وقت اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کیا جب شہر صحت کے بحران میں گھرا ہوا ہے ۔ نجیب جنگ نے کل سسوڈیا سے کہا تھا کہ فن لینڈ سے فوری دہلی واپس ہوجائیں جہاں وہ تعلیمی دورہ پر گئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے قومی دارالحکومت میں ڈینگو اور چکن گونیا کے کیسس مین اچانک اضافہ کے پیش نظریہ ہدایت دی تھی ۔ وزراء نے ایل جی کے دفتر کے باہر انتظار کیا اور کہا کہ گورنر سے ملاقات کا وقت نہیں لیا گیا تھا ، کیوں کہ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر کو ارجنٹ فیکس پیام روانہ کیا تھا ار وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ نجیب جنگ کوئی اہم بات کرنا چاہتے ہیں ۔ مشرا نے بہر حال کہا کہ چونکہ دہلی ڈینگو اور چکن گنیا کی گرفت میں ہے ، اسی لئے انہوں نے نجیب جنگ سے ملاقات کے لئے اپارٹمنٹ لینے کا انتظار نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید جنگ صاحب کو اس بیماری سے لڑائی کا کوئی بہت اچھا طریقہ سمجھ میں آیا ہے ، جو وہ سسوڈیا کو بتانا چاہتے ہیں ، لہذا ہم دوڑتے ہوئے ان سے ملاقات کے لئے پہنچے، کیوں کہ ہم ہفتہ اور اتوار کے دن بھی کام کرتے ہیں ۔ لیفٹننٹ گورنر کے دفتر نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک ایسے وقت جب دہلی میں ایسا سنگین عوامی صحت کا بحران چل رہا ہے، منتخبہ حکومت عوام کو راحت فراہم کرنے کے بجائے اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینا اہتی ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب دہلی کے وزیر آب کپل مشرا نے الزام عائد کیا کہ نجیب جنگ نے ان سے اور وزیر صحت ستیندر جین سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا ہم یہ سمجھ رہے ہیں کہ کوئی ہنگامی صورت حال ہوگی۔ اسی لئے ایل جی نے کل منیش جی کو فیکس کیا ہوگا ار ان سے فوری واپس ہونے کے لئے کہا ہوگا ۔ یہی وجہ تھی کہ ہم اس مسئلہ کے بارے میں جاننے کے لئے ان سے ملنے پہنچے ، لیکن جب ہم ان کے دفتر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ آج ویک اینڈ یعنی ہفتہ کا دن ہونے کی وجہ سے وہ دفتر نہیں آئیں گے ۔ جب ہم نے ان سے فون پر ربط پیدا کیا تو نجیب جنگ نے ستیندر جین سے کہا کہ وہ گھر پر بھی نہیں ہیں اور ہم سے ملاقات نہیں کرسکتے ، آج ہفتہ کو نجیب جنگ کسی کام کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتے۔

AAP ministers, LG Najeeb Jung's office in war of words

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں