پاکستان اپنے مسائل کی یکسوئی پر توجہ دے - ہندوستانی سفیر متعینہ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-07

پاکستان اپنے مسائل کی یکسوئی پر توجہ دے - ہندوستانی سفیر متعینہ پاکستان

کراچی
پی ٹی آئی
ہندوستانی سفیر متعینہ پاکستان نے کہا ہے کہ شیشہ کے گھر میں رہنے والوں کو دوسروں پر پتھر نہیں پھینکنا چاہئے۔ انہوں نے کشمیر کو ہندوستان کا داخلی معاملہ قرار دیا ۔ مسئلہ کشمیر اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بلو چستان پر حالیہ بیان کے تعلق سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی ہائی کمشنرگوتم بمبائولے نے کہا کہ ہندوستان اورور پاکستان دونوں ممالک میں مسائل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شیشہ کے گھروں میں رہنے والوں کو دوسروں پر پتھر نہیں پھینکا چاہئے۔ کمشنر کو ہندوستان کا داخلہ معاملہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں جگہ مسائل ہیں ۔پاکستان کو دوسروں کے مسائل پر نظر ڈالنے سے قبل اپنے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ مودی کے بیان کے تعلق سے سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے15اگست کو اپنی یوم آزادی تقریر میں صرف انہیں موصول خطوط کا تذکرہ کیا تھا ۔ بمبائولے کراچی کونسل آف فارن ریلیشنس کے زیر اہتمام کل بات یت سیشن سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کہتی ہے کہ مل جل کرکام کریں گے تاکہ دہشت گردی کی جڑ تک پہونچا جائے ۔ جو نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان اور پوری دنیا کے لئے درد سر بنی ہوئی ہے ۔ بمبائولے نے کہا کہ دونوں ممالک کو صرف ایک مسئلہ پر نہیں بلکہ تمام مسائل پر بات چیت کرنی چاہئے۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا مودی سارک علاقائی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے بمبائولے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ، سارک کانفرنس کے لئے دورہ اسلام آباد کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جس وقت کشیدگی شدید تھی ، اس وقت بھی کام چلائو سطح پر روابط برقرار تھے ۔ اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دیڑھ ماہ میں پاکستان اور ہندوستان بارڈر فورسس کے درمیان تعلقات خوشگوار رہے ہیں ۔ سائوتھ ایشین اسوسی ایشن فار ریجنل کو آپریشن کی کئی میٹنگس بھی ہوچکی ہیں ۔ بمبائولے نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان وسیع تر تجارتی تعلقات کا بھی مطالبہ یا اور کہا کہ سیاسی مسائل حل ہونے میں وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ ہندوستان کو نہایت پسندیدہ ملک [ایم ایف ایف] کا درجہ دے ۔ تجارتی میلوں ٹریڈ فیرنس میں زیادہ حصہ لینا چاہئے ۔ پاکستان کے زیادہ سے زیادہ تجارتی وفود کو ہندوستان کا دورہ کرنا چاہئے ۔ کوئی اور چارہ نہیں ۔ قدم بہ قدم آگے بڑھنا ہوگا ۔ ہندوستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کی راہ وسیع تر تجارت سے ہوکر گزرتی ہے ۔ بلو چستان میں جاریہ سال گرفتار مبینہ ایجنٹ کلبھوشن یادو، جادھو کے بارے میں پوچھنے پر بمبائولے نے کہا کہ وہ ہندوستانی شہری ہے لیکن کسی سرکاری ادارہ کے لئے کام نہیں کرتا ۔ جموں و کشمیر میں گرفتار پاکستانی شہری بہادر علی کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اس تک مکمل قونصل رسائی دی ہے ۔ اس سوال پر کہ ہندوستان چین۔ پاکستان معاشی راہداری [سی پیک] کو سبو تاج کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ انہون نے کہا کہ ہندوستان ایسے کسی کسی بھی عمل کو پٹری سے نہیں اتارے گا جو پاکستان کی بہتری کے لئے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، خوشحال اور مستحکم پاکستان چاہتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں