ممبئی میں دہشت گرد داخل - بحریہ چوکس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-23

ممبئی میں دہشت گرد داخل - بحریہ چوکس

ممبئی
یو این آئی
انڈین نیوی نے ممبئی میںہائی الرٹ ہوگئی جب کہ دو اسکولی طلبہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یوران نیول بیس کے قریب مشتبہ افراد کو بھاری اسلحہ سے لیس دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ مشتبہ افراد جو سیاہ لباس میں ملبوس تھے اور ان کے پاس بیاگ مین اسلحہ موجود تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ طلبہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پانچ تا چھ افراد کو سیاہ لباس میں بھاری اسلحہ سے لیس نیوی بیس کی سمت جاتے دیکھا۔ یہ طلبہ جو یو ای ایس اسکول، یوران سے تعلق رکھتے تھے نے پہلے اس کی اطلاع پرنسپل کو دی جس پر پولیس کو چوکنا کیا گیا ۔ اسکول نے کل تعطیل کا اعلان کیا۔ اس اطلاع کے بعد انڈین نیوی ممبئی میں سخٹ چوکنا ہوگئی ہے ۔ کمشنر پولیس آف ممبئی نے کہا کہ اسکولی طلبہ سے سوالات کئے جارہے ہیں جب کہ اے ٹی ایس ان کی دعویٰ کی مستند ہونے کی توثیق کررہی ہے ۔ ریاست میں اول درجہ کے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کی دو وجوہات ہیں، پہلے جس جگہ مشتبہ افراد دیکھے گئے وہاں اسلحہ کا ڈپو ہے ، دوسری آئی این ایس ابھیمینو اس جگہ سے قریب تر ہے ۔ تا اطلاع پولیس کو کوئی بھی مشتبہ شخص نظر نہیں آیا ، نیوی کے پی آر او نے بتایا۔ یو ران ممبئی سے پچاس کلو میٹر دور پر واقع ہے ، جہاں سال2008میں166افراد دس دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے ۔ عسکریت پسندوں سے یہ لڑائی تین دن تک جاری رہی جس کے بعد ہندوستانی فورسس نے نو کو ہلاک کردیا اور ایک اجمل قصاب کو زندہ گرفتار کرلیاتھا۔ یہ علاقہ جواہر لال نہرو پورٹ اور بھا بھا اٹامک ریسرچ سینٹر سے قریب ہے ۔

Mumbai on high alert: Navy, ATS launch search operation for terrorists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں