یو این آئی
ہند۔ روس بین سرکاری کمیشن برائے تجارتی، معاشی، سائنسی ، فنی و تہذیبی تعاون کے22ویں اجلاس کا کل 13ستمبر کو دہلی میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج ہندوستانی وفد کی قیادت کرین گی جب کہ نائب صدر نشین حکومت روس وفاق ویمتری اولے گووچ روگوزن روسی سفد کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ کمیشن کے گزشتہ اجلاس کا پچھلے سال اکتوبر کے دوران ماسکو میں انعقاد عمل میں آیا تھا۔ کمیشن کے مجوزہ اجلاس کے دوران سشما سوراج اور روگوزن مختلف ورکنگ گروپس اور سب گروپس کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور ساتھ ہی ساتھ آئندہ ماہ صدر روس ولادیمیرپوتین کے دورہ ہند کی تیاریوں کے بارے میں غورخوض کریں گے۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں