پہلی مرتبہ عید کے دن ساری وادی کشمیر میں کرفیو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-13

پہلی مرتبہ عید کے دن ساری وادی کشمیر میں کرفیو

سری نگر
پی ٹی آئی
کئی سال سے پہلی مرتبہ وادی کشمیر کے تمام دس اضلاع کل 13ستمبر کو عیدالاضحٰی کے دن کرفیو میں رہیں گے تاکہ تشدد کو پھوٹ پڑنے سے روکا جاسکے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آرمی جس کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے ، حرکت میں آجائے گی اور اگر وادی میں دوبارہ تشد د پھوٹ پڑے گا۔ وادی میں دو ماہ سے بڑے پیمانے پر بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور تا حال 75افراد کی ہلاکت واقع ہوگئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی کے عہدیدار و جوان پہلے ہی سے ان دیہی علاقوں کے حساس مقامات پر متعین ہیں جہاں پر پر تشدد احتجاج کی تاریخ رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کرفیو آج نصف شب سے نافذ العمل کردیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کثیر تعداد میں عوام کے اجتماع پر تحدیدات عائد کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ علیحدگی پسندوں نے کل اقوام متحدہ کے مقامی دفاتر پر مارچ کے لئے اپیل کی ہے۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ ہیلی کاپٹرس اور ڈرونس آسمان سے عقاب کی نظر رکھیں گے اور سخت ترین چوکسی اختیار کریں گے ۔ اگر بعض علاقوں میں کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوں گے ان کی جانب سے سیکوریٹی فورسس کو قبل از وقت وارننگ دے دی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں