گجرات میں دلتوں کی زبردست ریالی - اسمبلی انتخابات میں طاقت دکھانے کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-01

گجرات میں دلتوں کی زبردست ریالی - اسمبلی انتخابات میں طاقت دکھانے کا عزم

احمد آباد
پی ٹی آئی
ہزاروں دلتوں نے آج احمد آباد میں ایک ریالی نکالی جہاں دلت قائدین نے دلتوں سے کہا کہ وہ2017ء کے اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کی زیر قیادت حکومت گجرات کو سخت پیغام دینے کے لئے مردہ مویشیوں کو ٹھکانے لگانے کا کام چھوڑ دیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دلتوں پر مظالم کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ دلت قائدین کے احمد آباد سے سومناتھ ضلع کے اونا ٹاؤن تک ایک پیدل مارچ نکالنے کا منصوبہ بنایا جہاں ایک مردہ گائے کی کھال نکالنے پر گاؤ رکھشکوں نے چار دلتوں کی بے رحمی سے پٹائی کی تھی۔ ان قائدین نے کہا کہ11جولائی کے واقعہ کے خلاف احتجاج کے لئے یہ مارچ5 اگست سے نکالا جائے گا۔ اس واقعہ پر شدید برہمی کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ دلتوں پر حملے پر احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں دلتوں نے اس عوامی اجتماع میںٰ شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دلت لیڈر اور پروگرام کے کنوینر جگنیش میوانی نے ریاستی حکومت کے سامنے کئی مطالبات رکھے اور دلتوں سے کہا کہ وہ مردہ جانوروں کو ٹھکانے لگانے کے اپنے روایتی کام سے دور رہنے کا عہدکریں ۔میوانی نے کہا کہ اگر دلتوں پر زیادتیاں نہیں رکیں تو ہم2017ء کے اسمبلی انتخابات میں اپنی طاقت دکھائیں گے ۔ اس احتجاج میں کئی مسلمانوں نے بھی حصہ لیا اور دلت۔ مسلم اتحاد کا پیغام دیا ۔ اس دوران خود کشی کی کوشش کرنے والے بیس نوجوانوں میں سے ایک دلت کی موت ہوگئی ہے۔ اس طرح اس احتجاج کے باعث پہلی موت ہوئی۔ پچیس سالہ یوگیش ہیرا بھائی سولنکی کو طبیعت خراب ہونے پر کل رات راجکوٹ سے احمد آباد سیول ہسپتال لے جایا گیا لیکن جلد ہی اس کی موت ہوگئی۔ سولنکی نے19جولائی کو دلتوں پر حملوں کے خلاف ریاست گیر احتجاج کے دوران راجکوٹ کے دھوراجی تعلقہ میںدو دوسرے دلتوں کے ساتھ خود کشی کی کوشش کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں