یو این آئی
ایک خصوصی سی بی آئی کی عدالت نے جمعرات کے دن گجرا ت کے آئی پی ایس عہدیدار راجکمار پانڈین کو سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی کے مبینہ نقلی انکاؤنٹر و قتل مقدمہ سے بری کردیا۔ خصوصی سی بی آئی جج ایم بی گوساوی نے پانڈین کو اس بناء پر بری کردیا کہ ان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں ، لہذا ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ سی بی آئی کے بموجب پانڈین گجرات اے ٹی ایس کی اس ٹیم میں شامل تھا جس نے سہراب الدین اور ان کی اہلیہ کوثر بی کو اٹھایا تھا ۔ ایجنسی نے کہا کہ انہوں نے اس سازش کی ابتدا ئی دار سے فعال کردار ادا کیا۔پانڈین جو اس وقت لیسن عہدیدار کے طور پر گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ،ممبئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ قبل ازیں انہیں2007میں انکاؤنٹر مقدمہ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور ملازمت سے معطل کردیا گیا تھا ۔ عدالت نے اب تک بی جے پی صدر امیت شاہ ، راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب چند کاٹریا، راجستھان سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ویمل پٹنی، سابق گجرات پولیس چیف پی سی پانڈے ،ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گیتا جوہری و دیگر اعلیٰ پولیس عہدیداروں کو اس مقدمہ سے بری کردیا تھا۔
Sohrabuddin encounter case: IPS officer RK Pandian discharged
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں